بلڈانہ 14 مارچ
بذریعہ
ذوالقرنین احمد
این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل صاحب کے مشورے کے مطابق ، این سی پی اقلیتی محکمہ کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ محمد خان پٹھان نے ریاستی عاملہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا، جس میں بلڈھانہ ضلع کے مشہور اور نوجوان لیڈر پروفیسر رضوان خان سر کو ناندیڈ میں این سی پی آفس میں ریاستی نائب صدر کے لیے تقرر کیا گیا، ریاستی نائب صدر کا چارج اُنھیں وزیر فائنانس اجیت دادا پوار صاحب، جینت پاٹل صاحب اور اقلیتی امور وزیر نواب ملک صاحب کے موجودگی میں راشٹروادی ممبئی پارٹی دفتر میں سونپا جائیگا۔
اس موقع پر پروفیسر رضوان خان نے جینت پاٹل صاحب، اقلیتی ترقی وزیر نواب ملک صاحب اور بلڈھانہ کے سرپرست وزیر ڈاکٹر راجندر شنگنے صاحب اور اقلیتی ریاستی صدر ایڈووکیٹ محمد خان پٹھان ، نازیر کاضی صاحب اور این سی پی کے لیڈران کے اعتماد اور اُنھیں ریاستی سطح پر کام کرنے کے موقع دینے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اور انہوں نے مزید بتایا کہ رکن پارلیمنٹ معزز شرد پوار صاحب کے خیالات کو تمام اقلیتی سماج میں پہنچانے کے لئے کام کریں گے اور اقلیتی قوم کو تعلیمی میدان میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گے۔ ریاستی صدر ایڈووکیٹ محمد خان نے کہا کہ پروفیسر رضوان خان کو جلد ہی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ میں اور دیگر ذمہ داری سونپی جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں