مالیر کوٹلہ، پنجاب 14 / مارچ (پریس ریلیز)
گذشتہ دنوں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں قرآن مقدس کی چھبیس آیتوں کے متعلق دائر کی گئی انتہائی مذموم عرضی کی جہاں ملک کے ہر جانب شدید مذمت ومخالفت ہورہی ہے وہیں مالیر کوٹلہ، پنجاب کے نوجوان عالم دین، استاذ حدیث وفقہ مفتی ثاقب قاسمی نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں اسکی پرزور مذمت کی ہے اور کہا کہ قرآن مقدس تمام لوگوں کے لئے ہدایت ورہنمائی کی کتاب ہے اسکے ذریعہ آج پوری دنیا کے لوگ سچے اور بھلائی کے راستے پر عمل کرتے ہیں، قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود خداوند قدوس نے لی ہے قیامت تک اسکے اندر ایک حرف کی بھی تبدیلی نہیں ہوسکتی، کلام الہی میں تو انسایت کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے، پڑوسی کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خلفائے راشدین پر قرآن کریم میں تبدیلی کا الزام بہت بڑا بہتان ہے، اس طرح کا یہ معاملہ ہر ایمان والے کے لئے انتہائی تکلیف دہ اور اذیت ناک ہے، اس وقت صبر وتحمل سے کام لیں، اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس قسم کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں، انہوں نے آخر میں مزید یہ کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی نسل اور قوم کے بچوں کو قرآن حکیم کی تعلیمات دلائیں، تاکہ وہ قرآن کی حقانیت کو سمجھ سکے اور اسلام کے امن وامان اور اخوت وبھائی چارگی کے پیغام کو بھی پہچان لے اور مختلف زبانوں میں ہم قرآن کا پیغام اپنے ملک کے غیر مسلم بھائیوں کو بھی دیں تاکہ انکو بھی پتا چلے کہ اسلام کس حقدر انسانیت کی قدر اور خیر وبھلائی کی تعلیم دیتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں