انوار الحق قاسمی نیپالی
معروف اسلام دشمن وسیم رضوی نے عدالت عظمی میں قرآن کریم کی چند آیات کےخلاف رٹ پٹیشن دائرکرکے دنیامیں بسنے والےکروڑوں مسلمانوں کےقلوب کوسخت اذیت پہنچایاہے۔
آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کی نازل کردہ قرآن کریم ایک ناقابل تحریف کتاب ہے،جس وقت سے قرآن حکیم نازل ہوا ہے،اسی وقت سے لےکر آج تک اور رہتی دنیاتک کےلیے معاندین اسلام کویہ چیلنج کرتاہے کہ اگر تم میں دم ہے، تو تم اس کی نظیر پیش کردو، اورہمیں یقین کامل ہے کہ تم پیش نہیں کرسکتے ہو؛اس لیےتم نے مجبورا چند آیات کے خلاف عدالت عظمی میں رٹ پٹیشن دائرکیےہو،تاکہ عدالت عظمی قرآن کریم سے ان آیات کونکال دے اور اس طرح قرآن کریم میں تحریف ہوجائے۔
ائے وسیم رضوی اور اس کےہم خیال دشمنان اسلام کان کھول کر سن لو!پورےملک میں جہاں بھی اغیار کی حکومتیں ہیں، وہاں کی عدالتوں میں رٹ پٹیشن دائر کردو،پھر بھی یہ عدالتیں ان چند آیات کےخلاف کیاایک نقطہ کے خلاف بھی فیصلہ صادر نہیں کرسکتی ہیں؛ اس لیے اپنی ناپاک حرکات سے باز آجاو۔
کیوں کہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری رب کریم نےخود اپنے ذمہ لےلی ہے اور جس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری رب العالمین اپنے ذمہ لےلے کیااس میں بھی کبھی تحریف وتبدیلی واقع ہوسکتی ہے؟ہرگزنہیں !!!۔
اگر تم نہیں مانتے ہو توتحریف کرکےدکھلادو؛کیوں کہ قرآن کریم کایہ چیلنج آج بھی باقی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں