تازہ ترین

اتوار، 14 مارچ، 2021

پورنیہ میں تنظیم ابنائے ندوہ بہار کی طرف سے انتخابی میٹنگ کا انعقاد

 

پورنیہ میں تنظیم ابنائے ندوہ بہار کی طرف سے انتخابی میٹنگ کا انعقاد


پورنیہ 14؍ مارچ (نامہ نگار) تنظیم ابنائے ندوہ بہار کی جانب سے پورنیہ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بہار بھر کے مختلف اضلاع سے علمائے کرام نے شرکت کی؛ جن میں مولانا طارق شفیق ندوی، مولانا نجیب الرحمن ململی ندوی، مولانا انظار شفیق ندوی، مولانا ابوسالک ندوی، مولانا شمیم ریاض ندوی، مولانا دلنواز انجم ندوی، مولانا منظر عقیل ندوی اور مولانا آفاق سبحانی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ تنظیم ابنائے ندوہ بہار کے مقاصد میں سماجی ، رفاہی اور ملی کاموں میں حصہ لینا، سماج کی پریشانیوں کو حل کرنے کی کوشش کرنا، ملک و ملت کی معاشی اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانا اور سیاست حاضرہ کو صاف ستھری راہ دکھانا ہے۔ تنظیم ابنائے ندوہ کی میٹنگ میں پورنیہ کمشنری کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا؛ تاہم ابھی تک ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ابنائے ندوہ کی اس میٹنگ میں شرکاء نے اپنے پرمغز خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں صرف اپنے لیے نہیں؛ بلکہ دوسروں کے لیے بھی جینا سیکھنا ہوگا، جو لوگ اپنی دنیا آپ بساکر دوسروں سے بیزار ہوکر محدود زندگی گزارنے کے عادی ہیں وہ دنیا کے لیے نافع نہیں، ہمیں انسانوں کے لیے نفع بخش بننا ہوگا تبھی انسانیت فروغ پائے گی۔ اس موقع پر کشن گنج کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا ابوسالک ندوی ڈائیریکٹر اقصی ایڈورٹائزنگ کشن گنج و صدر امن انسانیت فاؤنڈیشن نے اپنے تأثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ کشن گنج میں فارغین ندوہ کی ایک خاطر خواہ جماعت موجود ہے جو اگر ارادہ کرلے تو خدمت خلق کے میدان میں بہت کام کیا جاسکتا ہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت اور مولانا دلنواز انجم ندوی نے بھی اپنے نیک تأثرات کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad