بلڈانہ ۱۱ مارچ
ذوالقرنین احمد
سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہےکہ ایک ملعون شخص نرسمہا نند سرسوتی نے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے جس میں اس نے یہ نعوذ باللہ یہ بات کہی ہے کہ نبی ﷺ نے سب سے پہلے جہاد شروع کیا اسی طرح اور بھی غیر اخلاقی تبصرے کیے ہے نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس تمام انسانوں کیلئے رحمت ہے آپ کی نبوت کو تسلیم کرنے میں ہی ساری انسانیت کی نجات ہے لیکن ملک میں فرقہ پرست عناصر جو ہمارے نبی ﷺ کی صحیح تعلیمات سے واقف نہیں ہے یا پھر جان بوجھ کر ملک میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے ملعون لوگ اپنے ذاتی فائدے کیلئے امن و امان کو نقصان پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی ذات مسلمانوں کیلئے اپنی جان مال عزت و آبرو، والدین سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسی نسبت سے بلڈانہ کے غیور عاشق رسول ﷺ کی شان اقدس میں ہوئی گستاخی کے خلاف ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پر لبّیک کہتے ہوئے رضا اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے جامع مسجد کے امام منظور اکبری صاحب کی قیادت میں ، مولانا کلیم رضا، رئیس الدین قاضی شاکر رضا صاحب، موصوف بھائی،زبیر شیخ ،سید سمیر ان نوجوانوں کی موجودگی میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اور کلیکٹر کو اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف گستا خی کرنے والے بدبخت ملعون نرسمہانند سرسوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ایس پی صاحب نے اس گستاخ کے یو ٹیوب پر موجود نازیبا ویڈیوز کو ڈیلیٹ کروانے کا بھروسا دلایا۔ تمام غیور عاشق رسول ﷺ کو اس ملعون شخص کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے اور حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں