وہ گلا پھاڑ پھاڑ کرتقریر کررہا تھا کہ اچانک اس کی زبان بند ہوگئی مجمع میں شور ہوا کہ بولیے چپ کیوں ہو گئے؟پھر بھی اس کے لبوں پر جیسے خاموشی کی مہر لگ چکی ہو مجمع سے برابر شور بلند ہو رہا تھا کہ بولیے بولیے کیوں چپ ہوگئے ؟اس نے کہاہم میں کوئی محمدی آگیا ہے۔ یہ یہودیوں کا ایک نامی گرامی خطیب تھا جس کی زبان اچانک بند ہوگئی اوربدحواسی کا شکارہوگیا۔لوگوں نے کہا کہ کیا اس محمدی کو قتل کردیں ؟ نہیں نہیں قتل مت کرو ۔ یہودی خطیب لرزہ براندام ہے اور تھرتھر کانپ رہا تھا اس کی زبان لڑکھڑا رہی تھی۔کافی دیر بعد اس نے کہا ؛او محمد کا کلمہ گو۔کیا تو میرا مقابلہ کرسکتا ہے ؟ اچانک ایک بزرگ کھڑے ہوئے جنہیں دنیا حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کے نام سے یاد کرتی ہے انہوں نے کہا او یہودی تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ گو کے بارے میں سنا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ گو کو نہیں سنا۔ پوچھ کیا پوچھتا ہے لیکن ایک بات یاد رکھ میں بھی تجھ سے ایک سوال کروں گا کیا تو جواب دے گا ؟یہودی خطیب نے کہا کہ ہاں دوں گا ۔حضرت بایزید رحمہ اللہ سٹیج پر چڑھ گئے دونوں آمنے سامنے تھے سلسلہ سوالات یہودی خطیب کی طرف سے شروع ہوا ۔
ایک بتاؤ جس کا دوسرا نہیں ؟ 1. فرمایا اللہ ایک ہے اس کے ساتھ دوسرا نہیں ۔ دو بتا ؤ جس کا تیسرا نہ ہو ؟ 2. فرمایا الیل والنھار دن اور رات اس کا تیسرا نہیں۔ کہا تین بتاؤ۔جس کا چوتھا نہیں ؟ 3. فرمایا لوح، قلم اور کرسی یہ تین ہیں اس کا چوتھا نہیں ۔ چار بتاؤ جس کا پانچواں نہیں ؟ 4. فرمایا تورات ،زبور، انجیل اور قرآن یہ چار ہیں ان کا پانچواں نہیں۔ پانچ بتاؤ جس کا چھٹا نہیں ؟ 5. فرمایا اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں چھ نہیں ۔ چھ بتاؤ جس کا ساتواں نہیں ؟ 6. فرمایا خلق السموات والارض وما بینھما فی ستۃ ایام ثم استوی علی العرش چھ دن میں زمین آسمان بنائے سات نہیں۔ کہا سات بتاؤ جس کا آٹھواں نہیں7. فرمایا الم تروا کیف خلق اللہ سبع سموات طباقا وجعل القمر فیھن نورا وجعل الشمس سراجا۔ میرا رب کہتا ہے میں نے سات آسمان بنائے اس لیے آسمان سات ہیں اس کا آٹھواں نہیں ۔ کہاآٹھ بتاؤ جس کا نواں نہیں؟ 8. فرمایا ویحمل عرش ربک فوقھم یومئذ ثمانیۃ میرے رب کے عرش کوآٹھ فرشتوں نے پکڑا ہوا ہے 9 نے نہیں وہ نو بتاؤ جس کا دسواں نہیں ؟ 9. فرمایا وکان فی المدینۃ تسعۃ رھط یفسدون حضرت صالح علیہ السلام کی قوم میں 9 بڑے بڑے بدمعاش تھے دسواں نہیں تھا اللہ نے9 کہا ۔ کہا وہ دس بتاؤ جس کا گیارہوا نہیں؟ 10. فرمایا حج میں کوئی غلطی ہو جا ئے تو اللہ نے ہمیں سات روزے وہاں رکھنے اور تین گھر میں رکھنے کا حکم دیا ہے تلک عشرۃ کاملہ یہ دس ہیں گیار ہ نہیں ۔ وہ گیارہ بتاؤ جس کا بارہواں نہیں ؟ 11. فرمایا یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے بارہ نہیں ۔ وہ بارہواں جس کا تیرہواں نہیں؟ 12. فرمایا سال میں اللہ نے بارہ مہینے بنائے ہیں تیرہ نہیں ۔
وہ تیرہ جس کا چودہ نہیں؟ 13. فرمایا رایت احد عشر کوکبا والشمس والقمر رایتھم لی سجدین ۔حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے باپ سے کہا کہ میں نے گیارہ ستارے دیکھے ایک سورج دیکھا ایک چاند دیکھا جو مجھے سجدہ کر رہے ہیں یہ تیرہ ہیں چودہ نہیں ۔ 14. وہ چیز بتاؤ جس کو خود اللہ نے پیدا فرمایا اور پھر اسی کے بارے میں خود ہی سوال کیا؟ فرمایا حضرت موسی علیہ السلام کا عصا ڈنڈا اللہ کی پیدا وار ہےلیکن خود اللہ نے حضرت موسی علیہ السلام سے اس کے بارے میں سوال کیا وما تلک بیمینک یموسی کہ اے موسی تیرے ہاتھ میں کیا ہے۔سب سے بہترین سواری کون سے ہے؟ 15. فرمایا سب سے بہترین سواری گھوڑا ہے ۔ سب سے بہترین دن کو ن سا ہے؟ 16. فرمایا جمعہ کا دن سب سے بہترین ہے۔ سب سے بہترین رات کون سے ہے ؟ 17. فرمایا لیلۃ القدر کی رات سب سے بہترین ہے ۔ سب سے بہتر مہینہ کو ن سا ہے ؟ 18. فرمایا رمضان کا مہینہ سب سے بہترین ہے۔ وہ کون سی چیز ہے جس کو اللہ نے پیدا کر کے اس کی عظمت کا اقرار فرمایا ؟ 19. فرمایا اللہ نے عورت کو مکار بنایا اور اس کے مکر کا اقرار کیا ان کید ھن عظیم عورت کا مکر بڑا زبر دست ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے نہیں دیکھا کہ بڑے سے بڑے عقلمند کے قدم اکھاڑنے والی ہو اور کوئی چیز نہیں ہے سوائے عورت کے مکر کے بڑوں بڑوں کی عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں