تازہ ترین

منگل، 4 اگست، 2020

جوا کھیلنے کو لیکر جونپور میں جمکر ہوئی مار پیٹ ،مسلم کمیونٹی کے دو اور اکثریت طبقے کے نو افراد شدید زخمی

جونپور(یو این اے نیوز 4اگست 2020)سکرارا بخشا تھانہ حلقہ  کے فتح گنج  بازار میں جوا کھیلنے کو لیکر ہوئے  تنازعے میں، پیر کے روز رات آٹھ بجے ہندو مسلم  میں جمکر مار پیٹ ہو گئی ، مار پیٹ میں گرام پردھان سمیت تقریبا نو افراد،اور دوسری طرف سے پانچ افراد زخمی ہوگئے. اس موقع پر، پولیس  افسر اشوک کمار سمیت کئی تھانوں کی پولیس فورس نے پہنچ کر معاملے کو رفع دفع کرایا۔اطلاع کے مطابق  کچھ لوگ مارکیٹ میں جوا کھیل رہے تھے. کھیل کے دوران، دو کمیونٹی کے لوگوں میں کہا سنی ہوگئی،. الزام لگایا گیا ہے کہ ایک طبقہ نے دوسرےطبقہ کے ایک  نوجوان کی پٹائی کردی 

جس سے دوسرے طبقہ کے غصائے لوگ سکرارا کے فیروز پور گاؤں میں ایک بڑی تعداد میں بازار  پہنچے گئے اور جمکر مار پیٹ کی  اس بیچ جمکر اینٹ پتھر بھی چلے جسمیں  گرام پردھان رام آسرے سونکر سمیت انکے بیٹے چھوٹے لال اور رادھے شیام  ،جیتندر، سکندر، پپو، رام سونکر  امرو راکیش  اور جٹا شنکر  تو مسلم کمیونٹی کی طرف سے رستم علی اور فانی کے ساتھ ساتھ دو اور لوگ زخمی ہوگئے، پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج لیے  بخشا  اور سکرارا پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بھیج دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad