بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں چوری کی انتہائی انوکھی واردات ہوئی جس میں چور نے رحم دلی کی نئی ’مثال‘ قائم کر دی ہے۔ انڈیاٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں ایک نوجوان لڑکی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے آتی ہے اور جب وہ پیسے نکال لیتی ہے تو ایک نوجوان شخص ہاتھ میں خنجر تھامے اس کی طرف بڑھتا ہے اور اس سے پیسے چھین لیتا ہے۔
اس کے بعد چور نے لڑکی سے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں بچنے والی باقی رقم چیک کرے اور لڑکی اس کی بات مانتے ہوئے ویسا ہی کرتی ہے تاہم لڑکی کے اکاؤنٹ میں کوئی بھی پیسہ باقی نہیں ہوتا جس پر چور اس کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے اور اسے پیسے واپس کر کے وہاں سے چلا جاتا ہے۔لڑکی کی شناخت ’لی‘ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اپنے اکاؤنٹ سے تقریبا 25 سو یوان نکالتی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں