رات کتنی ہی تاریک ہو سویرا ضرور ہوگا
بارہ بنکی(نیوز4/اگست)بابری مسجد کے تعلق سے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے ذریعے دئیے گئے فیصلے میں تمام تر شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے آستھا کی بنیاد پر فیصلہ دیا گیا جو کہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ تھا ہمیں اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ اور یقین کامل ہے کہ انشاء اللہ وہ تاریخی لمحہ ضرور آئے گا جب بابری مسجد سجدوں سے آباد ہوگی اور مسلمان اسمیں نماز ادا کرکے خوش ہوں گے مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کے بھومی پوجن سے قبل اپنے ایک پیغام میں کیاانھوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کے آفس سے جاری بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان حالات سے بالکل مایوس نہ ہوں بلکہ ایمان کامل اور عمل صالح کیساتھ زندگی بسر کریں کیوں کہ اللہ کا وعدہ ہے: تم مغموم و مکسور نہ ہو ٬ تم ہی سر بلند رہوگے اگر پکے سچے مومن بن جاؤ۔
مولانا عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ اس وقت تمام باطل طاقتیں ایک ہیں ہمیں ان تمام لوگوں کو پہچان کر جو آستین کے سانپ ہیں ان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ہوشیار رہنے اور ازسرنو زندگی کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے مولانا عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ رات کتنی ہی تاریک ہو سویرا ضرور ہوگا ہمیں چاہیے کہ خوف خدا پیدا کریں اسلئے کہ ساری حکمتوں کی جڑ اللہ کا خوف ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہے ساری مخلوق اس سے ڈرتی ہے ، تمام باطل طاقتوں کا خوف نکالدیں ، کیو ں کہ جب حق آتا ہے تو باطل کی ہلا کت اس کا مقدر بن جاتی ہے ،ساتھ ہی ہر لمحہ اپنے ایمان کے بارے میں فکر مند رہیں اور اپنے پڑوس میں رہنے والے بھائیوں کی دینی حالت کی فکر اس سے زیادہ کریں جتنا کہ انکی دنیاوی ضرورت کی فکر کرتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں