تازہ ترین

بدھ، 29 جولائی، 2020

نگر پالیکا کی صفائی ٹیم نے مختلف کالونیوں میں صفائی مہم چلاتے ہوئے لوگوں کو بیدار کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز29جولائی2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کی صفائی ٹیم نے شہر کی مختلف کالونیوں میں صفائی مہم چلاتے ہوئے لوگوں کو صاف صفائی کے تئیں بے دار کیا۔نگر پالیکا کے صفائی انچارج پوپن کمار اور وکاس چودھری کی سربراہی میں صفائی ملازمین نے مہارانا پرتاپ چوک اوروویک وہار کالونی میں نالے سمیت آس پاس پھیلی گندگی و اگی گھاس وغیرہ کو صاف کیا

ساتھ ہی کوڈے کے ڈھیروں کو جے سی بی کی مدد سے ہٹواتے ہوئے چونا و جراثیم کش دواﺅں کا چھڑکاو ¿ کرایا،وکاس چودھری نے بتایا کہ کورونا و موسمیاتی بیماریوں کی روک تھام کے لئے نگر پالیکا کے ذریعہ صفائی مہم چلائی جا رہی ہے،صفائی انچارج پوپن کمار نے لوگوں کو اپنے گھروں کے باہر یا آس پاس پلاٹوں میں کوڈا نہ ڈالنے،مچھروں سے بچنے کے لئے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دینے اور کوڈا کوڈے دان میں ہی ڈالتے ہوئے نگر پالیکا کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad