تازہ ترین

بدھ، 29 جولائی، 2020

ہائیوے 59کا تعمیری کام ڈیڑھ سال بعد بھی نامکمل

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز29جولائی2020)مظفر نگر کو سہارنپور سے جوڑنے والے ہائیوے 59کی تعمیر کو قریب ڈیڑھ سال کا وقت گزر گیا ہے لیکن ہائے وے کا تعمیری کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے جس کو لیکر سماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کے کارکنان نے منچ کے ریاستی صدر چودھری اومپال سنگھ اور ڈاکٹر بی پی سنگھ کی قیادت میں ایک پانچ نقاتی میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبندراکیش کمار کو سونپا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ہائیوے تعمیر کرنے والی کمپنی ایپکو ہائیوے کا تعمیری کام مکمل نہیں کر رہی ہے جس کے سبب فلائی اوور سے پانی کی نکاسی کے پائپ دونوں جانب سے خراب پڑے ہوئے ہیں اور آنے جانے والے مسافروں پر گندا پانی ہر وقت گرتا رہتاہے

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ فلائی اوور کے نیچے سڑک کے دونو ں جانب تعمیر کئے گئے نالوں کا تعمیری کام بھی رکا ہوا پڑا ہے جن میں کوڑا اور مٹی بھری ہوئی ہے اس لئے برسات سے قبل مزکورہ نالوں کی صاف صفائی کرائی جائے تاکہ برسات کے پانی کی صحیح طریقہ سے نکاسی ہو سکے،منچ نے میمورنڈم میں سڑک پر حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹوائے جانے اور ٹوٹی ہوئی سڑک کو بنوائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں کرشن دت شرما،کھیم کرن کشیپ،وجے بجاج،واجد علی،سچن،منگلو،راجپال،برجو اور دیشپال وغیرہ شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad