اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 28جولائی 2020) تھانہ سرائے میر کے احاطہ میں منگل کے روز عید قربان کے تعلق سے پیس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے تھانہ سرائے میر کے ایس او انل کمار سنگھ نے کہا کہ حکومت کی گائڈ لائن کا قربانی کے دنوں میں سختی سے پالن کیا جائے ۔حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائن میں واضح طور پر کہا گیا ہیکہ کوئی بھی شخص ممنوعہ جانور کی قربانی نہی کرسکتا ہے۔اگر کوئی ممنوعہ جانور کی قربانی کرتا ہے یاکانٹتا ہے
اسکو دس سال کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ دینا پڑیگا۔میٹنگ میں انھوں نے کہا اجتماعی طور پر قربانی نہی ہوگی ،شوشل ڈیسٹینسنگ کا پورا پورا خیال کرتے ہوئے اس پر عمل کرنا ہوگا۔کھلے میں قربانی نہی کی جائیں ۔صاف صفائی کا پورا خیال رکھیں۔اس موقع پر چیئر مین اوم پرکاش یادو سابق چیئر مین عبید الرحمان لئیق پردھان حاجی اسلم سبھاسد علاؤالدین سبھا سد شاھد سبھاسد تنویر، سبھاسد رام نرائن، سبھا سد شاکر پردھان عاصم پردھان کے علاوہ قرب و جوار کے ملی و سماجی لوگ کثیر تعداد میں شرکت کی ،میٹنگ میں موجود سبھی لوگوں نے گائیڈ لائن کا خیال کرتے ہوئے عیدقرباں منانے کی بات کہی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں