تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

ضلع مین پوری کے ہرایک امام کو محمدابراج منصورکی طرف سے ایک ہزار روپیہ کا ہدیہ

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز24مئی2020) ابھی گزشتہ دنو قصبہ میں سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا میں ایک مخیر حضرات جن کا اسم گرامی محمد ابراج منصوری ہے ،ان کے نام کی پورے قصبہ و ضلع میں چر چہ تھی۔جنہو نے پورے قصبہ میں نوے فیصدصرف ضرورت مندوں کوعید کا تحفہ '' بشکل لفافہ'' جس میں ایک ہزار روپیہ فی ضرورت مندوں کے گھروں تک خاموشی سے پہنچایا تھا، آج پھر ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے ،اور اپنی در یا دلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے قصبہ کے ہی محمد ابراج منصوری (مقیم حال حیدرآباد) نے قصبہ کی تمام مساجد کے ائمہ کرام کو بطور'' تحفہ عید'' ایک لفافہ مسجدوں کے اماموں تک پہنچایا ،جس میں ایک ایک ہزار روپےہ رکھے ہوئے تھے ، محمد ابراج منصوری کے اس اقتدام سے ائمہ کرام نے تہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا ،اس سلسلے میں حافظ محمد خالد شہر قاضی نے کہا ایسی دریا دلی اورخصوصاً امت مسلمہ کے ساتھ ایسے نازک حالات میں خیر خواہی،اور معاونت کا معاملہ کرنا نہایت عمدہ کام ہے ،ہم ان کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔

اور اللہ سے دعاء گوہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد ابراج کو دن دونی رات چوگنی طرقی عطا فرمائے ۔ حافظ محمد سمیر نے کہاکہ محمد ابراج کے اس ایک ہزار روپیہ کے ہدیہ ہم قبول کرتے ہیں ،اور اللہ سے دعاء گوہ ہیں کہ اللہ ایسے مخیر حضرات کے اہلِ خانہ کو ہر بلاء مصیبت سے محفوظ رکھے ،حافظ محمد ثاقب نے کہا کہ کہ ملک میں لاک داؤن کی وجہ سے مسجدوں میں نمازیوں کی آمدورفت بالکل نہیں تھی،تراویح کی نماز میں قران مکمل کے وقت جو اماموں کو ہدیہ اور تحائف ملا کرتے تھے،وہ اس بار نہیں مل سکے ،لیکن اس کی بھر پائی محمد ابراج منصوری نے کر کے حفاظ کرام کو گونا گو مسرت بخشی ہے ،اللہ سے دعاء ہے کہ ایسے مخیر حضرات کو دنیا آخرت میں سر فرازی بخشے ،اللہ ان کے مزید ترقیات سے نوازے ،دین ودنیا کی دولت سے مال مالا کرے ۔ محمد ابراج کی غیر موجودگی اس کام کو محمد ادریس صدیقی نے بحسن خوبی انجام دیا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad