تازہ ترین

منگل، 26 مئی، 2020

سعودی عرب میں اتوار سے تمام مساجد نماز کے لیے کھول دی جائیں گی۔جانیں اور ۔۔۔

سعودی عرب کے تمام علاقوں میں جمعرات 28 مئی سے ہفتہ 30 مئی تک صبح چھ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘ کے مطابق اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی جبکہ مکہ المکرمہ اس سہولت سے مستثنی ہوگا۔ کرفیو سے مستثنیٰ اوقات میں نجی گاڑی سے ملک کے تمام شہروں اور صوبوں میں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ نیز احتیاطی تدابیر کے ساتھ اندرون ملک پروازوں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

ادھر اتوار 31 مئی سے سعودی عرب کی تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کے لیے کھول دی جائیں گی۔ مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسثنیٰ ہوں گی۔ مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہو گی۔ یاد رپے مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔

عمرہ اور زیارت پر پابندی برقرار رہے گی۔ بین الاقوامی پروازیں تااطلاع ثانی معطل رہیں گی۔ نئی صورتحال کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں نرمی اور سختی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔ مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔ کرفیو سے خارج اوقات میں متعدد مزید اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی گئی۔ اس میں تھوک اور پرچون کا کاروبار کرنے والی دکانیں کھلیں گی، تجارتی مراکز اور مالز بھی کھولیں جائیں گے۔

وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ ایسےتمام کام جن میں سماجی دوری کی شرط پوری نہ ہوتی ہو ان پر پابندی جوں کی توں برقرار رہے گی۔ ان میں باربر شاپس، بیوٹی پارلر، فٹنس سینٹر، پلے گراونڈ، سپورٹس کلب، تفریحی مراکز، سینیما گھر وغیرہ حسب سابق بند رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad