تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

پنکج چودھری نے محمد مرتضی کو خون عطیہ کر انسانیت کی مثال پیش کی

ان نوٹسڈ بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کے تحت لاک ڈاؤن کے اول دن سے 31 مریضوں کو خون عطیہ کیاگیا 
مظفرپور:(یواین اے نیوز24مئی2020) ان نوٹسڈ بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کے روح رواں ایل ایس کالج کے اسسٹینٹ پروفیسر محمد امیتاز احمد نے بتایا کہ   چندوارہ امردو باغان کے 31 سالہ مریض محمد مرتضی  جو اپلیسٹک انیمیا کے شکار ہیں ، کو ہر مہینے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب مجھے مریضوں کی طرف سے کال اور ایک پیغام موصول ہوا تو میں نے فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی،جس کے بعد چندرواڑہچندوارہ بیندیشوری کمپاؤنڈ میں رہنے والے مظفر پور کےمعروف استاد پنکج کمار چودھری سرنے مجھ سے رابطہ کیا، پنکج سر نے  محمد مرتضی کو خون کا عطیہ کر ایک بہترین مثال پیش کیا امیتاز احمد نے کہا کہ گزشتہ ماہ 20 اپریل کو بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کے تحت انصاف منچ بہار کے ریاستی معاون سیکریٹری اکبر اعظم صدیقی نے بھی محمد مرتضی کو خون دیاتھا،دوسرا مریض 35 سالہ محمد اشتیاق کانٹی تھانہ حلقہ کے ہرپور مچیا باشندہ جو کے ایم سی ایچ کے آئی سی یو میں زیر اعلاج ہے، مریض کی والدہ نے پچھلی رات  روتے ہوئے مجھ سے  کہا کہ بیٹے کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ ان کو میرا رابطہ نمبر انصاف منچ کے ترجمان اسلم رحمانی کے توسط سے حاصل ہوا تھا  میں نے یقین دہانی کے ساتھ کہا کہ اللہ پر یقین رکھیں  ، انشاء اللہ خون کا انتظام ہوجائےگا۔

 اور آج  خون عطیہ کرنے والی مہم کے تحت ، چندوارہ باشندہ  محمد امتیاز نےایس کے ایم سی ایچ کے بلڈ بینک میں جاکر خون کا عطیہ کیا۔ امیتاز احمد نے کہا کہ  کسی کے ان نوٹسئڈ کے خون کے عطیہ کرنے کی مہم کے تحت ہم مریضوں کو خون عطیہ کرانے تے ہیں اس کے لیے  ہم فیس بک پر خون عطیہ کرنے کے لیے اپیل کرتے ہیں اور اس کے ذریعے ہمیں ان لوگوں کے فون یا پیغامات ملتے ہیں جو خون عطیہ کرنا  چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ہم انہیں لیکر بلڈ بینک پہنچ جاتے ہیں جس کےذریعے مریضوں کو آسانی سے مفت میں خون مل جاتا ہے ،یہاں یہ واضح ہو کہ جواں سال متحرک وفعال سماجی کارکن ملک کے مایہ ناز تعلیمی ادارہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ و "ان نوٹسڈ”مہم کے بانی محمد امتیاز 2017 میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کو مثالی بنانے کے لئے "ان نو ٹسڈ” کلاتھ کیمپین کی شروعات سے کی تھی جس کے تحت جہیز کی خلاف” لڑکیاں رحمت ہے زحمت زحمت نہیں” مہم کا آغاز اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کو مثالی بنانے کے لیے کیا تھا اسی طرح 2017 میں آئے سیلاب کے دوران سیلاب متاثرین کیلئے "فوڈ کیمپین "موسم سرمامیں ضرورت مندوں کو گرم کپڑا دینے کیلئے "ان نوٹسڈ کلاتھ کیمپین” ،غریب مریضوں کے علاج کے لیے” ٹریٹ دی ان نوٹسڈ کیمپین” ٹیچ دی ان نوٹسڈ " جیسے کامیاب مہم کے بعد اب ،ان نو ٹسڈ بلڈ ڈونیشن ڈرائیوکیمپینگ کی شروعات کی ہے جس کے تحت لاک ڈاؤن کے پلہے دن سے آج تک  31 مریضوں کو مفت میں خون فراہم کیا گیا ہے

 یہ مہم آئندہ بھی جاری جاری رہے گی۔اس سے پہلے بھی ، جب بھی ضرورت پڑتی ہے ہم خون کا عطیہ کرواتے رہے ہیں ، لیکن جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے ، لہذا خون کا عطیہ دینے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن میں اب تک 31 یونٹ خون کا عطیہ کیا جا چکا ہے۔ پٹنہ میں 4 یونٹ خون عطیہ کیا گیا تھا ، جس میں پارس اسپتال میں دو یونٹ اور مہاویر کینسر انسٹی ٹیوٹ میں دو یونٹ  ۔لاک ڈاؤن میں عطیہ کرنے والوں میں انوپم ، اکبر اعظم صدیقی، مظفر پور ایس کے ایم سی ایچ اور کیجریوال بلڈ بینک میں خون عطیہ کرنے والوں میں شامل افراد ۔محمد آفتاب عالم ریاستی نائب صدر ۔انصاف منچ بہار، مطلوب الرحمن انصاف منچ ، خالد رحمانی انصاف منچ۔ عبدالماجد صدیقی سیکولر انڈیا۔محمد چاند ، عاطف راہی ، شفیق الرحمن ، محمد شکیب ، ارشد محمود ، اعجاز احمد ، اکبر اعظم صدیقی ، دونوں انصاف منچ ۔توصیف ظفر ، انجینئر یاسر ، محمد مختار۔ محمد امتیاز ، پنکج کمار سر ، ولی حسن ، پرویز خان ، محمد اسماعیل۔ وغیرہ شامل ہیں ان کے علاوہ بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے نام اور فوٹو نہ لینے کے شرط پر خون عطیہ کیا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad