کراچی(یواین اے نیوز 23مئی2020)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج شوال المکرم 1441ھ کا چاند نظرآگیا ، کل بروز اتوارعیدالفطر پاکستان ،سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں عید منائی جائے گی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےمفتی منیب الرحما ن نے کہا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا ،پسنی میں لوگوں نے چاند دیکھا،چمن میں بھی لوگوں نے چاند کی اطلاع دی ۔جہاں امکان رویت تھا وہاں کی شہادتوں پر غور کیا اور پھر فیصلہ کیا کہ آج چاند نظر آگیا اور عید الفطر کل ہو گی۔
دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ،کراچی میں منعقدہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان Oمفتی محمد ابراہیم قادری Oمفتی محمد عارف سعیدی Oمولاناحافظ عبیداللہ پنہورOمولانا محمد ظفر سعیدیOمولاناحافظ عبدالمالک بروہیOعلامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانیOمولانا محبوب علی سہتوOآغا گوہرعلیOغلام مرتضیٰ(منیجر اسپیس اینڈ سائنس سپارکو)اورزونل کمیٹی کراچی کے ارکان Oمولاناحافظ محمد س بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے۔ملک بھر میں کہیں مطلع صاف تھا اور کہیں ابر آلود ،پسنی سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ کل بروز اتوار 24مئی 2020ء یکم شوال المکرم (عیدالفطر) ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحما ن عید الفطر کے چاند کے اعلان بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر برس پڑے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ان معاملات میں بات کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،ہم شریعت کے پابند ہیں ،فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پر پابندی لگنی چاہیے ،وہ مذہبی وزیر نہیں ہیں ،انہیں اپنی وزارت تک محدودرہنا چاہیے ،وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں ۔مفتی منیب نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ انہوں نے کتنے روزے رکھے اور کتنی نمازیں پڑھیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں