فرش سے عرش تک سلسلہ آپﷺ کا
کس کو حاصل ہوامرتبہ آپﷺ کا
آپﷺ آئے تو دنیا منور ہوئی
ہم پہ احسان ہے مصطفیﷺ آپ کا
ایک چٹائی پہ کرتے رہے منصفی
مستند ہوگیا فیصلہ آپﷺ کا
میں خوشامدکسی کی کروں کس لیے
میری بخشش کو ہے آسرا آپﷺ کا
دیکھ کرساری دنیاسنورنے لگی
ایسا کردار ہے آئینہ آپﷺ کا
اب نہ بھٹکیں گے ہم منزلوں سے کبھی
مل گیا ہے ہمیں نقشِ پا آپ ﷺکا
اک اِشارے پہ ٹکڑے قمر ہو گیا
ایسا ظاہر ہوا معجزہ آپﷺ کا
۔۔ڈاکٹرقمرسرور ۔۔۔احمدنگر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں