مئو(یواین اے نیوز23مئی2020)ملک کے مختلف حصوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ تمام جگہوں سے چاند نظر نا دکھنے کی اطلاع ملی،وہیں صرف دو جگہوں سے اس طرح کی خبریں موصول ہوئیں۔ ایک مئو ضلع کے پورا معروف میں چار لوگوں کے دیکھنے کی اطلاع ملی اور دوسرے لکھیم پور کھیری سے تین لوگوں کے دیکھنے کی اطلاع ملی۔ مگر جب دیکھنے والوں سے تصدیق چاہی گئی تو وہ سب سامنے آکر بیان دینے سے انکار کردئیے۔
آپ کو بتادیں کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر اعظم گڑھ کے مشہور ادارہ مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کے ناظم اعلی کے فیس بک اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی جس کی وجہ سے وہاں سے وائرل ہوگئی اور مسلمان طبقے میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ لوگ ایک دوسرے سے اسکی معلومات کرنے لگے۔ وہیں جس کے حوالے سے یہ خبر بتائی گئی تھی انہوں نے بھی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی طرف منسوب کر کے یہ جھوٹی خبر چلائی گئی ہے۔
وہیں جامعہ احیاء العلوم کے استاد مفتی سالم سریانوی پوری نے لکھا کہ۔۔۔
میری پوسٹ کی حقیقت!
ملک میں کہیں سے چاند کی اطلاع نہیں ہے، البتہ پورہ
معروف سے اطلاع ملی تھی کہ مولانا اسعد معروفی اور ان کے ساتھ ایک دو لوگوں نے چاند دیکھا ہے، میرے فیس بک پر یہی بات تبصرہ میں کہی گئی ہے، میں نے خود ان صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن رابطہ نہیں ہوسکا، بعد میں ان کے ایک قریبی سے رابطہ کیا تو انھوں نے دیکھنے کی بات کہی، لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتایا وہ سامنے آنے اور گواہی دینے دینے کے لیے آمادہ نہیں ہورہے ہیں۔
محمد سالم سَرَیَّانوی
آپ کو بتادیں کہ اعظم گڑھ و مئو ضلع میں آج مطلع ابر آلود ہے،جس کی وجہ سے یہاں پر چاند نظر نہیں آیا۔ وہیں ملک کی تمام رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا ہے کہ امسال رمضان المبارک کے 30 روزے رکھے جائیں گے اور عید انشاء اللہ 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں