تازہ ترین

منگل، 26 مئی، 2020

لدیدہ فرزانہ کے خلاف سَنگھی کمینہ پَن

سمیع اللہ خان
بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہندوتوا کے علمبردار سنگھی ہندوﺅں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کائنات کی ذلیل ترین مخلوق ہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسٹوڈنٹ لیڈر، شہریت ترمیمی قانون کےخلاف دہلی پولیس کے سامنے ڈٹ جانے والی، مسلم قوم کی قابلِ فخر بیٹی لدیدہ فرزانہ کے متعلق انسانیت اور تہذیب سے عاری بی جے پی ممبران نے ایک نیچ پروپیگنڈہ کیا ہے ان خبیث الفطرت لوگوں نے ایک گندی ویبسائٹ سے گھٹیا تصویر کو بہن لدیدہ فرزانہ کی طرف منسوب کرکے وائرل کیا جب یہ جھوٹ پھیلنے لگا تو نیشنل Fact Check اسٹریم AlT News نے اس کی جانچ کی اور اس جانچ میں ثبوتوں کےساتھ اس الزام تراشی اور کردارکشی کی حقیقت سامنے آئی نظریات، دلائل، کانسٹی ٹیوشن اور سچائی کے میدان میں ہماری جواں سال اسلام پسند بہن لدیدہ فرزانہ سے ہار جانے والے سَنگھی شریروں نے اپنی شیطنت کا سہارا لیا اور چاہا کہ ایک نوجوان بچی کے کردار کو داغدار کردیں، بوکھلاہٹ، اشتعال اور اپنا منہ نوچتے ہوئے یہ حرکت کی گئی لیکن ان درندوں کو یہ نہیں معلوم کہ راست باز، پاکباز اور عفت مآب بچیوں کا رکھوالا خود نگہبانِ عالم ہوتاہے تحقیق کے ساتھ یہ بات بھی سامنے آچکی کہ ہماری بہن فرزانہ پر یہ غلیظ حملہ کرنے والے باقاعدہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے سَنگھی ہندو ہیں، انہی خبیث لوگوں نے اس سے پہلے ابھی ہماری ایک اور بہن صفورہ زرگر کے خلاف بھی کردارکشی کی تھی

 اور نہایت گھٹیا کی تھی اور اب یہ نِیچ لوگ لدیدہ فرزانہ کو ٹارگٹ کررہے، اس قسم کے دہشتگرد ذہنیت میں ڈوبے ہوئے لوگ آگے چلکر کس قدر زہرناک ہوسکتے ہیں اور مخالفت میں کس حد تک جاسکتے ہیں یہ واضح ہے اس گھٹیا پن کی علمبردار بی جے پی اور آر ایس ایس ہے یہ بھی ثابت ہے، وگرنہ یہ لوگ اپنے غنڈوں پر ایکشن ضرور لیتے کائنات کی یہ ذلیل ترین مخلوق آگے چلکر عالمِ انسانیت کے لیے بدترین ثابت ہوگی، ایسے لوگوں کے ساتھ اولین خیرخواہی یہ ہیکہ انہیں حکمرانی اور طاقت کے نشے سے دور کیا جائے، اور ان کے شر سے دنیا کو باخبر کیاجائے نیز فکر اس بات کی ہونی چاہیے کہ دیگر برادران وطن کو ایسے شرانگیز وائرس سے بچایاجائے  لدیدہ فرزانہ اس قوم کا فخر ہے، اور وہ ہم مسلمانوں کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانباز سپاہی ہیں، ہماری بہن کو معلوم ہوناچاہیے کہ یہ قوم ہر حال میں انہیں اپنی آنکھوں کا نور سمجھتی ہے، ایک نیک دل بچی کے لیے ایسی بہتان تراشی یقینًا ذہنی اذیت کا باعث ہے لیکن تسلی رکھیے، ایسی غلیظ بہتان تراشی دورِ نبویۖ میں امی عائشہ ؓ کے خلاف بھی کی گئی تھی لیکن منافقین تاقیامت رسوا ہوئے اور حضرت عائشہؓ دنیا و آخرت میں اقبال مند ہوگئیں، لدیدہ فرزانہ بھی ہر دو جہان میں شادکام ہوگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad