جون پور(یواین اے نیوز24مئی2020)کورونا انفیکشن کے32 نئے معاملات سامنے آنے سے علاقے بھر میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ جون پور میں متاثرہ کورونا کی تعداد اب بڑھ کر 123 ہوگئی ہے ، جس میں 3 افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔11 افراد علاج کی وجہ سے صحت مند ہوگئے ہیں۔ فی الحال 109 کورونا مریض سیریس ہیں۔
جونپور ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع جونپور میں آج 575 سیمپل کی رپورٹ جانچ کے لئیے بھیجی گئی تھی۔دیررات آئے 36 رپورٹ پازیٹو اور آج دن میں اگیارہ پوزیٹو ملاکر ضلع میں کل تعداد 123 ہوگئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں