جماعت اسلامی ہند جالنہ نے لاک ڈاون میں 2500 مستحق خاندانوں کو فراہم کیا
جالنہ:سیخ احمد جالنوی(یواین اے نیوز24مئی2020)جماعت اسلامی ہند جالنہ کی جانب سے دوران لاک ڈاون میں ۲۵۰۰ مستحق خاندانوں کو راشن کٹ تقسیم کی گئی ہیں غرباء اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے 350 شیر خورمہ کٹ و 30ہزار نقد تقسیم بھی کی گئی ہیں۔جماعت نے مختلف محلوں میں سروے کر کے2500 ضرورت مندوں کو اہل خیر حضرات تعاون سے ایک ماہ کا راشن کٹ تقسیم کی اور اسی طرح عیدالفطر کی مناسبت سے ۳۵۰ ضرورت مندوں، روزے دار خاندانوں میں شکر، کاجو، چرنجی، منعقہ،کھوپرا،کھجور اور گھں ان اشیاء پر مشتمل ۳۵۰ شیر خورمہ کٹ تقسیم کی۔نیز جماعت اسلامی ہند جالنہ کی جانب سے 60ضرور ت مندوں میں نقد 30000 روپےتقسیم کئے گئے۔
جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات پر 50683 راشن کٹ 204074 غذائی اجناس پیکٹ 5002 ماسک و دستانے 1608625ضرورت مندوں کو مالی تعاون اسطرح کل اخراجات 44356466تقسیم کیا گیا۔اسطرح کی اطلاع سید شاکر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جالنہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی دی۔ اور الحمداللہ یہ تمام کام جالنہ کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے انجام پذیر ہوا۔ہم جماعت اسلامی ہند جالنہ کی جانب سے تمام اہل خیر حضرات کے حق میں دعا گو ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں