تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

عید، اخوت ومحبت اوراتحاد کا نام

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

از قلم: محمد ضیاء الحق ندوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس دنیائےآب وگل میں رہنے بسنے والےمسلمان ماہِ زہدوعبادت،صبرو مجاہدہ گزارنے کےبعدآج خوشی ومسرت کےدن میں قدم رنجہ فرماچکے ہیں جسے ہم عیدکہتے ہیں ،عیدکے دن مسلمان خوش وخرم نظرآتے ہیں اوراس دن کی خوشی ومسرت کےبارے میں شارع علیہ السلام کافرمان ہے"ان لکل قوم عیداوھذاعیدنا "ہرقوم کے لئے خوشی کا دن ہےاورآج ہماری خوشی کادن ہے،آج کےدن مسلمان شاداں وفرحاں ہوتے ہیں، اپنے گھروں اور مکانوں کوسجاتے ہیں  ،اور اعزہ و اقارب کو تحفہ وتحائف پیش کرتےہیں،اچھےلباس زیب تن کرتےہیں ،عطرلگاتے ہیں، یقینایہ عیدسعید اپنے اندریہ تمام تر جلوہ سامانیاں رکھتی ہے لیکن ان سب کےباوجود درحقیقت عیدسعیدایک عالمگیر پیغام دیتی ہے کہ مسلمانوں کےدرمیان اتحادو اتفاق قائم ہو،محبت واخوت  کی فضا بنے ،اورجس طرح آج کے  دن تمام  مسلمان مل جل کراللہ کی اطاعت کے  لئے بارگاہ الہی میں سرنگوں ہوئے ہیں اسی طرح پورےسال ،پوری زندگی اتحادواتفاق ، کے ساتھ گزاریں

اور جس طرح آج ایک دوسرے سے خوش ہیں ،ایک دوسرے کے ساتھ سخاوت و فیاضی کامظاہرہ کررہےہیں،اسی طرح وہ عام دنوں میں بھی ایک دوسرے کی خبرگیری کریں ، غریبوں،فقیروں،یتیموں ،بیواؤں اور مفلوک الحال لوگوں کا خاص خیال رکھیں،اس سے مسلمانوں کی قوت وطاقت میں اضافہ ہوگا اور اسلام دشمن طاقتیں ان کوکچھ نقصان نہ پہونچا سکیں گی،ماہ رمضان مبارک اور عید سعید نے ہمیں جو اتحاد، یگانگت ،اتفاق و یکتائیت کا اہم سبق دیا  یہ کہتے ہوئے "عیدکم سعید و کل عام وانتم بخیر " ہم سے رخصت ہوا ہے ہم اس درس کو اپنےلئےحرزجاں بنائیں،اس لئےضروت اس بات کی ہیکہ آج ہم مسلمان یہاں سے یہ عہدکرکے لوٹیں کہ ہم عبادت وتلاوت کےساتھ پوری زندگی بھائی چارگی کاثبوت دیں گے آپسی امن وشانتی، اتحادواتفاق کوباقی رکھیں گے .ان شاء اللہ مستقبل میں ہمیشہ ہم ضرور سرخرو ہوں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad