بڈھانہ(یواین اےنیوز25مئی2020)اتوار کے روز امریکہ میں رہنے والے بی جے پی کے مظفر نگر ضلع کے بڈھانہ ایم ایل اے امیش ملک کے بیٹے شبھم ملک کی انسٹاگرام پوسٹ پر بحث چھڑ گئی ہے۔بھارت مخالف ویڈیو پوسٹ میں کئی نکات پر امریکہ کی تعریف اور بھارت کا مذاق اڑایا ہے۔اس پوسٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے ضلع کی سیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔ بڈھانہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیٹے شبھم ملک کئی برسوں سے امریکہ میں ہیں۔ شوبھم ملک کا انسٹاگرام پر ایس ملک ڈاٹ 369 کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر بھارت مخالف پوسٹ کی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان کا موازنہ کئی نکات کے ذریعہ کیا ہے،جس میں امریکہ کو مہان(بڑا) اور ہندوستان کا مذاق اڑایا گیا ہے۔پوسٹ میں کہا گیاہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ہندوستان نے آٹھ سالوں میں کیا دیا؟پوسٹ میں امریکہ میں عزت ، تعلیم ، محبت ، دولت ، خود اعتمادی ، علم ، حقیقی دوست ، شہرت اور خوشی پائی گئی ہے جبکہ اس کی نسبت نظراندازی ، جہالت ، نفرت ، ہنسی ، مایوسی ، جھوٹے دوست، نظرانداز،مایوسی بھارت میں پائی گئی ہے۔ ایک طرف اس پوسٹ پر امریکہ کا جھنڈا اور دوسری طرف بھارت کا ترنگا ہے۔
A 'controversial' post was uploaded by Shubham Malik, son of Muzaffarnagar BJP MLA Umesh Malik on Instagram. Shubham is currently pursuing his studies in US. In the said post, Shubham compares his stay in US with India. @Uppolice pic.twitter.com/r3NE0fKpUM— Piyush Rai (@Benarasiyaa) May 25, 2020
شبھم ملک کے ذریعہ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے ، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انڈین ناٹ لائک می ... وہ یہ کہتے ہوئے باز نہیں آئے،اگے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ بھائی ، آپ امریکہ میں رہتے ہوئے پیتےنہیں ہو۔تم پینا نہیں آیا آج تک۔ میں نے اس کا جواب دیا کہ بھائی ہندوستان میں رہنے کے بعد بھی ، آپ کو جینا نہیں آیا ، تم جیتے نہیں ہو آج تک….
بی جے پی کے ایم ایل اے بیٹے کی یہ پوسٹ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ 10 سال قبل شبھم ملک کی تصویر کا موازنہ اس وقت کررہے ہیں جب وہ ہندوستان میں تھے۔ امیش ملک نے واضح کیا ہے کہ کسی نے ان کے بیٹے کی آئی ڈی ہیک کی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آئی ڈی ہیک ہوگئی لیکن کسی نے ویڈیو کیسے بنائی؟
انہوں نے صفائی دی کہ بیٹے شبھم ملک کے انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ویڈیو اور ویڈیو کو میں نے دیکھا ہے۔ میرے خیال میں وہ امریکہ کی تعریف کر رہا ہے ، لیکن ہندوستان کے خلاف نہیں۔ بیٹے سے بات کی ہے۔ کسی نے شبھم کی آئی ڈی ہیک کرلی ہے۔ ہم اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں گے۔وہیں یہی بات جب فلم اداکار عامر خان نے کہی تھی تو گودی میڈیا مانو آسمان سر پر اٹھا لیا تھا مگر آج وہ خاموش ہے۔ کیونکہ لکھنے والا کسی مخصوص جماعت کا فرد ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں