جالنہ(یواین اے نیوز24مئی2020) شیخ احمد جالنوی کے ذریعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا جالنہ شاخ کی جانب سے غریبوں اور مسکینوں کو راشن کیٹ تقسیم کی گئی ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ملک بھر میں جب حکومت ہند نے بغیر کسی پلاننگ کے جو لاک ڈاون نافذ کیا ہے بھارت کا ہر شہری جانتا ہے اور دیکھ رہا ہیں کہ کس طرح سب لوگ پریشان اور بے چینی گھبراہٹ میں مبتلا ہیں ۔لیکن بھارت واشیوں کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک بھر میں آپکی مدد اور نصرت کے لیے ہر وقت تیار ہیں بغیر کسی بھید بھاؤ بغیر کسی مسلک کے آپکے پریشانی میں آپکے ساتھ کھڑی ہیں۔
چاہے پھر وہ کرونا وائرس سے وفات پائے جانے والے لوگوں کے تدفین کا مسلہ ہو یا کوئی بھی ہو تو الحمداللہ غریبوں میں اس رمضان المبارک کے موقع پر 90 راشن کیٹ تقسیم کی گئی ہے اور ساتھ ہی علماء وحفاظ کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور ان میں بھی 60 بھی فوڈ (اشیاء شیر خورمہ ) کیٹ دی گئی ہےاسی مناسبت سے پالولر فرنٹ آف انڈیا جالنہ بھارت واشیوں کے لیے ہر وقت مدد میں سرگرم ہیں ۔اس طرح کی اطلاع حافظ اعجاز سراجی ضلع سیکریٹری پاپولر فرنٹ آف انڈیا جالنہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں