گورکھپور۔(یو این اے نیوز 26مئی 2020)اترپردیش کے گورکھپور ضلع کے بسڈیلا گاؤں کے پاس ایک ہی بل سے دو سو سانپ نکلنے سے لوگ دنگ میں رہ گئے بل سے سانپوں کے علاوہ سینکڑوں انڈے بھی پائے گئے ہیں،واضح گورکھپور ضلع کے قسمہی جنگل سے سٹے بسڈیلا گاؤں میں سانپوں کا جھنڈ دیکھکر گاؤں والے دہشت میں آگئے اس سے بڑی حیرانی کی بات یہ رہی کہ گاؤں والوں نے سینکڑوں سانپوں کو مار ڈالا۔واضح رہے گورکھپور ایئرپورٹ کے آس پاس قسمہی جنگل ہے جنگل کے پاس ہی بسڈیلا گاؤں ہے۔
گاؤں میں ایک پرانا مکان ہے 18مئی کو ایک شخص نے مکان میں بل دیکھر اسمیں پانی ڈالنا شروع کیا تو سانپوں کا جھنڈ نکل آیا ،قریب 200سانپوں کو دیکھ کر علاقے میں دہشت پھیل گئی۔جیسے جیسے خبر پھیلتی گئی گاؤں والے جمع ہونے لگے بھیڑ نے خطرناک نسلوں کے سانپوں کو پیٹ کر مار ڈالا گاؤں والے بتاتے ہیں کہ انمیں دھامن اور کرائت جیسے نسلوں سے پائے جانے والے سانپ شامل تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں