مظفر نگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز5اپریل2020)مظفر نگر کے سیسولی حلقہ کےگاؤ ں بھورا کلاں میں رات کومچھروں کی حفاظت کے لئے استعمال ہونے والے مارٹین کادھواں،3 معصوم بچوں کی جان لے گیا۔ بھو راکلاں،مظفرنگرکارہائشی راجبیرولدحکمااپنے پانچ بچوں اوراہلیہ سیماکے ساتھ اینٹ بھٹے پرمزدوری کرکے اپنااوراپنے بچوں کی پرورش میں لگاہواتھا۔گذشتہ شب راجبیراپنے تین بچوں سپناجسکی عمر11سال،ابھے عمر9سال اورنکھل عمر7سال گھر میں سوتے ہوئے چھوڑگیااوراس کی دوبڑی بیٹیاں مونی عمر18سال اورپریاعمر16سال اوروہ اپنی بیوی کے ساتھ بھٹے پرکام کرنے گئے تھے۔بچوں کوبھٹہ پرجانے سے پہلے مچھروں سے بچانے کے لئےانہوں نے بچوں کے قریب مارٹین جلائی تھی۔
جو بچوں کےقریب ہی رکھی ہوئی تھی۔مورٹین کے دھوئیں سے تینوں بچے دم گھٹنے کی وجہ سے المناک طورپرفوت ہوگئے ہیں بچوں کی المناک موت کے باعث گاؤں میں غم کا ماحول بن گیا۔بھوراکلاں تھانہ کے چیف انسپکٹر پولیس وریندرکسانانے بتایاکہ لاشوں کاپنچ نامہ بھرنے کے بعد اہل خانہ کی خواہش کے مطابق بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کرواکربچوں کی آخری رسو مات اداکرنے کے لئے اہل خانہ کے سپردکردی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں