تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

تبلیغی جماعت اور مسلم برادری کے بارے میں راج ٹھاکرے کے مضحکہ خیز بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جارہی افواہوں کو روکا جائے۔ابو عاصم اعظمی

ممبئی (یو این اے نیوز6اپریل 2020)ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ راج ٹھاکرے کے بیہودہ بیانات اور تبلیغی جماعت اور مسلم برادری کے بارے میں افواہوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے جیسے امور پر آج وزیر راجیش ٹوپے سے ملاقات کی۔ اعظمی نے انہیں تبلیغی جماعت کے بارے میں بتایا اور کس طرح نظام الدین مرکز کے لوگوں نے کلکٹر ، ڈپٹی کلکٹر ، پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔ وہ بس لے گئے تھے ، سب ڈرائیوروں کی فہرست اکٹھی کی تھی اور لاک ڈاؤن میں لوگوں کو گھر بھیجنے کی اجازت بھی طلب کی تھی۔

وہاں رہنے والے لوگوں کی بھی جانچ کی گئی تھی ، ڈبلیو ایچ او نے وہاں سے 33 افراد کولےگئی تھی ، اور مولانا سعد صاحب نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال صاحب کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی تھی۔جماعت نے پولیس اور، انتظامیہ کو ،سب کو معلومات دی تھیں ، کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھا گیا۔ آج تبلیغی جماعت کو جان بوجھ کر بدنام کیا جارہا ہے۔راجیش ٹوپے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ معلومات شرد پوار جی سے گفتگو کرنے کے بعد وہ حکومت کی غلط فہمیوں کو ختم کردیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad