تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

نائب شاہی امام کی ڈی جی اور سی پی لدھیانہ سے میٹنگ

لدھیانہ:مستقیم(یواین اے نیوز6اپریل2020)صوبہ کے کئی مقامات سے امام صاحبان اور مسلم ذمہ داران کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر شرارتی عناصر اور مقامی افسران کے نا مناسب رویہ پر شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی جانب سے سخت روخ اختیار کرنے کے فورا بعد آج لدھیانہ پولیس لائن جی ایم ایس آفس میں پولیس کمشنر شری راکیش اگروال، آئی جی لدھیانہ رینج سردار جسکرن سنگھ، ڈپٹی کمشنر لدھیانہ پردیپ اگر وال، ڈی سی پی شری اشونی کپور کے ساتھ نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کی نصف گھنٹہ میٹنگ ہوئی۔

 جس میں ڈی جی پی پنجاب شری دنکر گپتا نے آن لائن یقین دہانی کروائی کے صوبہ میں اقیلتوں کے ساتھ کوئی بھی ذیادتی نہیں ہونے دی جائیگی، نائب شاہی امام نے اس موقعہ پر پنجاب بھر سے امام صاحبان سے موصول ہوئی شکایات افسران کے سپرد کیں جس پر فورا کاروائی شروع کروادی گئی ہے، اس موقعہ پر شاہی امام پنجاب کے پرنسپل سکریٹری محمد مستقیم احرار بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad