اللہ سے دعاء کریں سارے عالم کے لوگوں کی کرونا سے حفاظت فرما : سجادہ نشین
مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز6اپریل2020)آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشیدیہ کے سجاد نشین حاجی عبد الرحمن خان چشتی عرف ببلو میاں نے بتایا کہ شعبان کا مہینہ مبرک مہینہ ہے ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ''شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔'' اور اس مہینے میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں ۔ببلو میاں نے کہاکہ ہمارے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔لہٰذا شب براۃ کے موقعہ پر قبرالستان نہ جا کر بلکہ گھر میں ہی اپنے بزرگوں کو یاد کریں اور انکی مغفرت کے لئے اللہ سے دعاء کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے معزز وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کو نافذ کیا ہے۔ اس لئے شب برات کے موقعہ پر ،جلوس ،قبرستان کی حاضری،درگاہوں کی حاضری سے احتیاط برتیں۔
کسی بھی صورت میں ہجوم سے پر ہیز کریں ۔مدرسہ عربیہ در س القرآن مدینہ مسجد کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں استغفار کی کثرت کرنا چاہئے ۔اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنا چاہئے ۔اللہ کے غصہ کو دور کر نے کے لئے ہمیں صدقہ کا خوب اہتمام کر نا چاہئے۔اللہ کے غصہ کو صدقہ دور کر دیتا ہے ۔لہٰذا اس ڈاؤن لاؤک کے موقعہ پر گھروں میں قید بھونکے پیاسے لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنا چاہئے ۔اپنے امداد ،زکوٰۃ،صدقہ سے لوگوں کی مدد کریں ۔انہو نے کہا کہ اسلام مذہب صفائی کا خاص حکم دیتا ہے ،لہٰذا ہمیں اپنے ارد گرد گلی کوچوںکی صفائی کا خاص اہتمام کر نا چاہئے ۔شب برات کے سلسلے میں دونو بزرگواروں نے مشتر کہ طور پر کہا ٨/اپریل مطا بق ١٤/کو شب برات اور دوسرے روز ٩/ اپریل یعنی ١٥/ شعبان کو روزہ رکھا جائیگا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں