بھوگاؤں ،مین پوری :حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز6اپریل2020)ریاستی حکومت کے سخت احکامات کے تحت بھوگاؤں کوتوالی احاطہ میں اتوار کے روز قصبہ میں ان لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی، جو کھانا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کر رہے ہیں ۔ میٹنگ میں، ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے کہا کہ آج کے پر آشوب حالات میں، جو لوگ غریبوں کی مدد کر رہے ہیں، اگر وہ اپنے اپنے حلقوں کا تعین کر لیں ،توپھر غریبوں کو کھانے پینے میں کوئی دقعت پیش نہیں آئیگی۔ انہوں نے غریبوں کی مدد کو سماجی خدمات کا سب سے بہترین اور فائدہ مند کام قرار دیا۔
دوسری طرف، سی او پریانک جین، سماجی کارکنان ڈاکٹر منوج دیکشت، اکبر قریشی، آشیش تیواری، ڈونڈا راجندر پرساد، پھو ل میاں، پونیت جین، احمد علی، ایسندر گپتا، سنیل لودھی،عشرت علی، ارپیت شرما وغیرہ کو علاقائی طور پر تقسیم کر دیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر ڈی،ایس،پی،پریانک جین نے کہا کہ اسطرح غریبوں کو کھانا کھلانے میں آسانی ہو گی۔اس موقعہ پر ایگزیکٹو آفیسر آر کے سنگھ، انچارج انسپکٹر پہلوپ سنگھ، سینئر سب انسپکٹر سریش چندر شرما، وغیرہ اس میٹنگ میں موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں