تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

اترپردیش کے سبھی مذہب کے رہنمائوں سے یوگی ادتیہ ناتھ کی ویڈیو کانفرنس۔

 آنند نگر ضلع مہراج(عبید الرحمن الحسینی(یواین اے نیوز6اپریل2020) این آئی ثی مھراج گنج میں ڈی ایم ایس پی کی قیادت  میں  تمام مذاہب کے رہنماؤں سے صوبہ کے وزیر اعلی عزت مآب یوگی آدتیہ ناتھ نے  ویڈیو کانفرنس کی  اس دوران ضلع سہارنپور سے مولانا محمود مدنی صاحب سے بھی بات کی اس پر مولانا نے دو مشورے دیئے۔ مولانا نے کہا کہ اس مہاماری میں سے نپٹنے کے لئے میڈیا کا رویہ ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے دیش میں مشکل پیدا ہورہی ہے۔اس کے بعد دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی سے بھی بات کی مفتی صاحب نے کہا کہ ہم نے اپیل کی ہے کی جو اس بیماری سے متاثر ہے وہ خود سامنے آ کر اپنی جانچ کرالے۔

اس پر وزیر اعلی یوگی نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگوں کا ہمارے ساتھ پہلے بھی بھرپور تعاون رہا ہے اس پر میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ضلع مہراجگنج سے اس ویڈیو کانفرنسنگ میں مولانا محی الدین قاسمی ندوی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مہراجگنج مولانا قمر الحسن قاسمی مولانا معین الدین قادری وبھائی شمس الھدی خان وغیرہ نے نمائیندگی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad