تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

پنجاب میں جماعت کے نام پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوششیں ناقابل برداشت ۔شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کا بیان

لدھیانہ:مستقیم(یواین اے نیوز6اپریل2020) کرونا وائرث کے خلاف دنیا بھر میں چل رہی احتیاطی تدابیر کے دوران بھارت میں تبلیغی جماعت کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوششوں کے درمیاں پنجاب میں شرپسند عناصر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کی گئی ذہر افشانی کا نوٹس لیتے ہوئے شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے جاری بیان میں کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، شاہی امام نے کہا کہ پنجاب کے مسلمان شروع سے ہی کرونا وائرس کے خلاف چل رہی سرکاری مہم میں تعاون کر رہے ہیں، جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنا ٹیسٹ خود کر وا رہے ہیں لیکن اس دوران شر پسند عناصر صوبہ میں جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف جھوٹی شکایتیں کر کے مختلف گاؤں کی مساجد کے امام صاحبان اور ذمہ داران کو پولیس کے ذریعہ تنگ کر رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے، شاہی امام نے کہا کہ پنجاب سرکار کو چاہئے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فورا کاروائی کرے اور بد امنی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جا ئے۔

شاہی امام نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے پنجاب کے تمام اضلاع سے جو اطلاعات جامع مسجد لدھیانہ کو موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق پولیس نے مثبت رویہ اختیار نہیں کیا جو کہ افسوسناک ہے، شاہی امام نے کہا تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف چل رہی مہم میں حکومت کا تعاون کریں اگر کسی کا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے تو خود اپنے لوگوں کو پیش کریں لیکن اگر اس دوران کوئی شرپسند عناصر یا کوئی مقامی افسران جان بوجھ کر مذہب کی بنیاد پر تنگ کرتا ہے یا نفرت پھیالنے کو کوشش کرتا ہے تو اسکی فورا شکایت کریں نیز جامع مسجد لدھیانہ کو بھی مطلع کریں تاکہ مکمل کاروائی کروائی جائے،شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھانوی نے آدم پور کے کھنچیاں، کھنہ کے راج گڑھ، بٹھنڈہ کے بھگتا بھائی کے،پھگواڑہ کے پلاہی،جگراؤں تحصیل کے جودھاں، لدھیانہ کے مختلف علاقوں کی مساجد،ضلع موگا کے ذیرہ، فرید کوٹ کے جیتوں، باگا پورانا، سدھواں کے ملاں پور، میں کچھ شرارتی عناصر کی جانب سے کی گئی جھوٹی شکایتوں پر سخت کاروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جن مقامی افسران نے نا مناسب رویہ اختیار کیا ہے ان کے خلاف بھی محکمانہ انکوائری کی جائے، تاکہ صوبہ میں امن قائم رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad