مین پوری۔حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز6اپریل2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے آج اچانک سہ پہر میں ضلع جیل کا معائنہ کیا ۔دونو اعلیٰ افسران نے جیل کی بیرکوں میں جاکر زیر حراست قیدیوں سے براہ راست گفتگو کی ،اور کہا کہ وہاپنے ارد گرد صاف صفائی کا اہتمام کریں ،آپس میں معاشرتی فاصلہ بنائیں رکھیں ۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے کہا کہ وہ نئے حراست میں لئے گئے قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں رکھیں ،اور فاصلہ بنائے رکھیں۔
جن بیرکوں میں پہلے ہی سے قیدی ہوں ان بیرکوں میں نئے قیدیوں کو نہ رکھا جائے ۔نئے قیدیوں کو ١٤/ روز تک الگ بیرکوں میں رکھا جائے۔معائنہ کے دوران دونو اعلیٰ افسران نے پایا کہ تمام نئے آنے والے قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا جارہا ہے۔فاصلہ بنائے رکھنے کی سخت تاکید کی جارہی ہے ۔ضلع جیل میں 1120 قیدی ہیں، جن میں سے 1034 مرد، 64 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔ معائنہ کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیلر وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں