نئی دہلی(یواین اے نیوز6اپریل2020)سابق مرکزی وزیر وار سینئر کانگریس لیڈر ڈاکٹر کے رحمن خان نے تبلیغی مرکز نظام الدین کے واقعات کی میڈیا کے ذریعے حد سے زیادہ منفی انداز میں تشہیر پر تشویش ظاہر کی ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کی تشہیر سے ملک میں مسلم قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایسے سبھی مسلمانوں کو جو داڑھی رکھتے ہیں او ر ٹوپی پہنتے ہیں تبلیغی جماعت سے جوڑ دیا جا رہا ہے۔ چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں غریب مسلمانوں پر حملہ کئے جا رہے ہیں۔ ان کو اس طرح بے بس نہ بنادیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں