مظفرنگر/شاہدحسینی(یواین اے نیوز6اپریل2020)مظفرنگرمرکزی مسجد فخرشاہ کے امام وخطیب مولاناخالدزاہدقاسمی نے ائمہ مساجد ودینی مدارس دامشوارانِ قوم امت مسلمہ وعوام سے اپیل کی ہے کہ اسوقت ملک نہایت امتحان کے دورسے گزررہاہے اورکروناوائرس کے سبب حالات نہایت ناگفتہ بہ ہیں اسلئے ہرشہری کافرض ہے کہ اس نازک گھڑی میں باہمی اتحادواتفاق سے اسکامقابلہ کریں اورعلمائے کرام کے ذریعہ دئیے گئے احکامات کا احترام کرتے ہوئے ڈاکٹروں وپولس وانتظامیہ کے ذریعہ جاری احکامات کی سختی کے ساتھ پابندی کریں لاک ڈاؤن کے دوران ہرگزاپنے گھروں سے باہرنہ نکلیں کسی بھی صورت میں کہیں بھی جمع نہ ہوں۔
مساجد میں امام ومؤذن سمیت5افراد سے زائدجماعت نہ کریں اور سبھی اہنے گھروں میں نمازیں اداکریں اورتنہائیوں میں صلوۃ التوبہ کا اہتمام کریں اوربارگاہِ الہی میں گڑگڑاکردعائیں مانگیں اورانتظامیہ کابھرپورتعاون کرتے ہوئے اپنی اوردیگرباشند گان وطن کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے خصوصی طورپرائمہ مساجد و دینی مدارس کے ذمہ داران ودانشوران قوم سے اپیل کی کہ وہ اہم کردارادا کر تے ہوئے پولس وانتظامیہ کے تعاون کے ساتھ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سمجھا ئیں کہ خلاف ورزی کے ذریعہ موت کو دعوت دینا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں