تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

گودی میڈیا کی ذریعے پھیلائی گئی تبلیغی جماعت کے خلاف افواہوں کا اثر دکھنے لگا، جماعت کے ایک ساتھی کی گئی موب لنچنگ۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 6اپریل2020)کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان ملک کے دارالحکومت دہلی میں واقع بوانا کے ہریوالی گاؤں میں موب لیچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے رائےسین میں مرکز کی جماعت  سے قریب ڈیڑھ ماہ کے بعد گاؤں واپس آنے والے نوجوانوں کو گھیر لیا گیا اور انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا۔ انہیں گاؤں کے کھیت میں لے جایا گیا ،جہاں پر انہیں لات گھونسے مارے گئے اور کہا کہ انکو آگ لگادیں گے۔ لوگوں کو شبہ تھا کہ یہ نوجوان سازش کے تحت کورونا وائرس پھیلانے گاؤں آیا ہے۔ ویڈیو میں ملزمان یہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا پھیلانے کی مکمل منصوبہ بندی تھی۔ زخمی نوجوان کی شناخت دلشاد عرف محبوب علی کے نام سے ہوئی ہے۔

دلشاد اتوار کے روز لاک ڈاؤن میں مدھیہ پردیش سے سبزیوں کے ٹرک میں چھپ کر دہلی پہنچا تھا۔ اسے آزاد پور منڈی کے قریب مہیندر پارک سے پولیس نے پکڑ لیا اور چیک اپ کروانے کے بعد گاؤں بھیج دیا۔یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ جیسے ہی وہ گاؤں پہنچا ، اس کے بارے میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور گاؤں کے 3-4 لڑکے اسے کھیت میں لے گئے۔ لڑائی کے دوران ، حملہ آوروں میں سے ایک موبائل سے ویڈیو بناتا رہا ، جبکہ متاثرہ ہاتھ جوڑ کر بار بار رحم کی التجا کرتا رہا۔ اتوار کی رات گاؤں میں اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بری طرح سے زخمی نوجوان کو پہلے ایمبولینس کے ذریعہ بابا امبیڈکر اسپتال لایا گیا ، جہاں سے اسے جی بی پینت اسپتال ریفر کردیا گیا۔ دہلی پولیس کے مطابق ، بوانا تھانے میں پولیس نے دلشاد کے والد شیام لال کے بیان پر گاؤں کے کچھ لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323 ، 341 ، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دلشاد علی کے خلاف لاک ڈاؤن کے سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرنے پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ اب بھی اسپتال میں ہے اس کی حالت ٹھیک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad