تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

اعظم گڑھ کے کھنڈواری گاؤں رہائشی ارشاد نے اپنی بیوی کو چاقو مار کر کیا قتل،تفتیش میں جٹی پولس۔

اعظم گڑھ،کھنڈواری(یو این اے نیوز 6اپریل 2020)اعظم گڑھ ضلع کے سرائے میر تھانہ علاقہ کے کھنڈواری گاؤں میں آج صبحاس وقت کہرام مچ گیا جب ایک شوہر نے اپنے بچوں کے سامنے ہی اپنی بیوی کو چاقو مار کر قتل کر دیا، بچوں کے شور مچانے پر پڑوس کے لوگ جمع ہوئے تو شوہر موقع سے ہی فرار ہوگیا، قتل کی وجہ ابھی تک نہیں معلوم ہوسکی ہے، سرائے میر پولیس چھان بین میں لگی ہے۔اطلاع کے مطابق کھنڈواری گاؤں رہائشی ارشاد اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا اسکی بیوی آمنہ جو کہ 45 سال کی تھی اور اس کے سات بچے تھے۔

بڑی بیٹی حنا کی شادی ہو چکی تھی، پڑوسیوں نے بتایا کہ رات میں شوہر بیوی کے درمیان کسی بات کو لیکر کہا سنی ہوئی تھی جسکے بعد کافی دیر تک جھگڑا بھی ہوا، اسی سے ناراض ہو کر ارشاد نےآج قریب تین یار چار بجے صبح اپنی بیوی کو چاقو سے مار کر قتل کر دیا،مقتولہ آمنہ کی چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں، دو لڑکے پریس میں رہتے ہیں اور ایک بیٹی کی شادی ہوگئی ہے، باقی تین لڑکیاں اور چھوٹا بیٹا اربازجوکہ 12 سال کاہے  گھر پر رہتاہے۔پولیس نے ابھی قتل وجہ نہیں تلاش کر پائی ہے۔وہیں ملزم شوہر کی تلاش کے لئیے پولس  کئی جگہ دبش دے رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad