ممبئی/رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز6 اپریل2020)آج ابوعاصم اعظمی کی وجہ سے ایک مسلم میت کو جلانے سے بچا لیا گیا، آپ کو بتادیں کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایک سرکلر کے مطابق ناریلواڑی قبرستان میں کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ، کورونا وائرس مریض کی لاش کو قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے،جبکہ مہانگر پالیکا کے سرکلولر میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے کو دفنانا ہے۔ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ وہاں انہوں نے قبرستان کے معتقدین سے بات کی اور وہاں کام کرنے والوں کو کورونا میڈیکل کٹ فراہم کروائی ، اس کے ساتھ فرید شیخ امان کمیٹی ، یوسف ابرانی ، مولانا اعجاز کشمیری اور دیگر بھی موجود تھے۔
تمام معلومات دینے کے بعد ، میت کو میونسپل کارپوریشن کے سرکلر کے مطابق دفن کردیا گیا۔ ہماری کوشش ہے کہ ممبئی اور پورے مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے مریضوں کو تدفین اور میڈیکل کٹس کی معلومات تمام قبرستانوں میں فراہم کرئے جائیں۔اپ کو بتادیں کہ کچھ روز پہلے اسی طرح میت کو ٹرسٹی کی طرف سے نادفنانے پر ایک مسلم میت کو جلا دیا گیا تھا،جس پر ممبئی اور دیگر جگہ پر رہنے والے مسلم سماج کے لوگوں میں کافی غصہ دیکھنے کو ملااور ان ٹرسٹیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی باتیں بھی ہورہی تھیں۔اج ابو عاصم کے اس قدم سے ایک میت کو دفنایا جاسکا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں