نئی دہلی(یواین اے نیوز6اپریل2020)دہلی کے مرکز نظام الدین میں کورونا وائرس سے جڑے واقعات کے بعد مختلف میڈیا چینلوں اور اخبارات میں تبلیغی جماعت کے خلاف لکھنے کا سلسلہ کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس طرح کے ایک توہین آمیز مضمون اور اس میں جماعت کو دہشت گردوں سے متعلق قراردئیے جانے کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے معروف اخبار ٹائمز آف انڈیا،ممبئی کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 499کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور اس متنازعہ مضمون کے خلاف لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ مانگ کی گئی ہے۔
کہ اس مضمون کے ئے اخبار غیر مشروط معافی مانگے اور تبلیغی جماعت پر بغیر کسی ثبوت کے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کر ے اور تبلیغی جماعت کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔ حفیظ اللہ خان، مقیم کیمپیا بلاک جے سی نگر بنگلور و کی طرف سے پرائم لا اسوسی ایٹس نے ٹائمز آف انڈیا، ممبئی کے مدیر اور اس کے انتظامیہ کے نام یہ نوٹس جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اس نوٹس پر اگر اخبار نے معذرت خواہی نہ کی تو اس کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں