تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی ٹیم عوام کی خدمت کے لئے سرگرم: شمس الضحی خان

آنند نگر مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی(یواین اے نیوز6اپریل2020)عالمی سطح پر پھیلی کورونا وائرس سے  پوری دنیا پریشان ہے جس سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون ہے۔ اسی طرح سے ہندوستان میں بھی حکومت کی جانب سے 21 دن کا لاک ڈاون اعلان کیا گیا ہے۔ اب ان غریب عوام کو بہت پریشانیوں سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو روز کمانے والے مزدور تھے جو دن پھر کماکر شام کو اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے آج وہ لوگ بہت مجبور ہوچکے ہیں ایسے وقت میں  ان کی مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف شمس الضحی خان نے علاقے میں جگہ جگہ معائنہ کراکے ایس ڈی ایم پھریندہ کے ساتھ اپنے پوری ٹیم کو لیکر  راشن پہونچایا اور کہا ہیکہ جب تک لاک ڈاون رہے گا۔ 

ہم پوری کوشش کریں گے کہ ہر ضرورتمند تک کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ان کے اعلاج کا بھی انتظام کرائیں گے۔آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے آج کتنے مجبور ایسے ہیں جو دو وقت کے کھانے کیلئے محتاج ہوچکے ہیں۔ چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ بھی اپنے علاقے میں جو بھی ضرورتمند ہوں ان کا پورا خیال کریں تاکہ کوئی بھی اپنے گھرمیں بھوکا نہ رہے۔ اس موقع پر (ایس ڈی ایم) پھریندہ (سی او) (ایس او) کےساتھ انتظامیہ کا پورا عملہ موجود رہا تاکہ اس مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں تک امداد پہنچائی جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad