تازہ ترین

پیر، 6 اپریل، 2020

33 جماعتی لوگوں کو ضلع مین پوری کے دو مختلف قصبوں میں رکھا گیا ہے

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز6اپریل2020)کورونا وائرس کی وبا ء پھیلنے ،اور قومی میڈیا میں کورونا وائرس کے تعلق سے موضوع بحث بنے تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین کے بعد پورے ملک میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو تلاش کر کر کے ان کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے ۔اور ان جماعتی لوگوں کو جو فی الحال مرکز حضرت نظام الدین سے واپس آئے ہیں ،ایسے لوگوں کو عوام سے دور محافظ مقامات پر رکھا جارہا ہے ۔اسی کے تحت ضلع مین پوری کے قصبہ بھوگاؤںکے نوو دے اسکول میں کل 33 جماعتی لوگوں میں سے ١٠/ جماعتی لوگوں کو قصبہ کرہل کے ایک گیسٹ ہاؤس میں بھیج دیا گیا ہے۔

ابھی ١٠/ جماعتی لوگوں کی طبی جانچ کی گئی،جو منفی (نگیٹیو) آئی ہے ۔ضلع میں انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے ۔اتوار کے روز جواہر نوودیہ اسکول سے منفی رپورٹ آنے کے بعد ،کورونٹائن کے لئے انہیں قصبہ کر ہل کے لئشرنگار گیسٹ ہاؤس روانہ کیا گیا ۔جس میں پانچ مرد اورپانچ خواتین کل دس لوگ شامل ہیں۔جمعہ کے روز جن 12 جماعتی لوگوں کے سیمپل بھیجے گئے تھے ان کی رپورٹ میڈیکل آفیسر امت بھارتی کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ 

ڈاکٹر بھارتی نے بتایا کہ آج 9 لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں، تمام جماعتی لوگوں کو اب مقررہ وقت کی تکمیل کے بعد ہی انہیں بھیجنے کی کارروائی کی جائے گی۔ڈاکٹر امت بھارتی نے کہا کہ وہ تمام جماعتی جنہیں مقامی نوودیہمیں رکھا گیا ہے وہ جماعتی لوگ محکمہ صحت کی ٹیم کا طبی معائنہ میں مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔ان لوگوں کو ہداےت دی گئی ہے کہ کہ وہ جگہ جگہ نہ تھوکیں،بلکہ ڈسٹ بن (کوڑے دان کا ) ہی استعمال کریں ۔اور اپنے ارد گرد صاف صفائی کا خیال رکھیں۔جواہر نودیہ اسکول میں تعینات پولیس اہلکارگیٹ کے اندر کسی کو جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ پولیس نے ایک جگہ پر سرخ نشان لگا دیا ہے جس کے تحت صرف طبی عملہ کے کارکن ہی جاسکتے ہیں۔ ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی پریانک جین اسکول کے انتظامات پرمسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad