بھوپال(یواین اے نیوز6اپریل2020)ہمیشہ کی طرح جماعت اسلامی ہند اس بار بھی کرونا جیسی وبا کی وجہ سے سرکار کے ذریعے ملک بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن سے پیدا ہوئ اس تکلیف کی گھڑی میں غریبوں کی مدد کے لیے آگے برھ کر کام کر رہی ہے-لاک ڈاؤن یا کرفیوجیسے حالات میں اگر کوئ سب سے زیادہ پریشان ہوتا ہے تو وہ ہے یہاں کا غریب اور مزدور طبقہ - جماعت اسلامی ہند، بھوپال ایسے غریبوں میں ذات مزہب اور برادری کی پرواہ کیے بغیر پکا ہوا کھانا اور کھانے کا کچا سامان بانٹنے کا کام بڑے پیمانے پر کر رہی ہے۔ جماعت کے ترجمان انور صفی نے بتایا کہ جماعت بھوپال میں لاک ڈاؤن کے بعد پچھلے 10 دنوں سے کھانا بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔پہلے دن 5000 پانچ ہزار سے شروع کرتے ہوۓ آج تقریباً 10000 دس ہزار لوگوں تک میعاری کھانا تیار کر جماعت کے لوگ خود غریبوں اور مزدوروں تک پہوںچا رہے ہیں۔
صفی نے کہا کہ جب جب ملک پر کوئ مصیبت آئ ہے جیسے باڑھ، زلزلہ اور دوسری کوئ بھی مصیبت میں جماعت اسلامی ہند نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی طرف سے لوگوں کو راہت پہوںچانے کا کام کیا ہے۔ ایک طرف جماعت اسلامی بھوپال میں مختلف جگہوں پر قائم کردہ پاںچ کچن کے ذریعے پکا ہوا کھانا لوگوں تک پہوںچارہی ہے تو دوسری طرف انکے والنٹیئر کھانے کا کچا سامان جس میں دال، چاول، آٹا، شکر، تیل اور چائے پتی گھر گھر پہوںچانے کا کام کر رہے ہیں۔ جماعت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیئے سرکاری حکم کا احترام کریں اور کرونا بیماری سے بچنے کے لئے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں