بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں کے ساتھ منعقد ایک میٹنگ میں کہا کہ اشیائے خوردونوش، دوائی، سبزیاں، دودھ کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ضروری خدمات سے متعلق عہدیدار مستقل سرگرم رہیں، اور صورتحال پر نگاہ رکھیں۔غریب ضرورت مند کو سماجی کارکنوں کی مدد سے اشیائے ضروریہ تیار شدہ کھانا مہیا کرایا جائے، اینٹوں کے بھٹوں پر رہنے والے مزدوروں کے طعام قیام کا انتظام بھٹہ مالکان سے کرایا جائے۔مسٹر سنگھ نے تما م ضلعی باشندوں سے کہا کہ ضلع انتظامیہ ہر ضروری سامان ان کے گھر پہنچائے گی۔
اس کے لئے تھوک فروشوں سے فٹکر مناسب قیمتوں پر ضروری اشیاء خرید کر ہلکی گاڑیوں سے گھر گھر پہنچا نے کا کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں سبزیاں،محلہ در محلہ گاؤں ،گاؤں،گلی گلی ہاتھ والے ٹھیلہ سے فروخت کر رہے ہیں۔دودھ ،ادویات ،چاول ،آٹا،مصالحہ وغیرہ پہنچا نے کا کام ضلع انتظامیہ مصروف عمل ہے۔
ضروری اشیا ء کو لا نے لیجا نے کے لئے ٹیکٹر ٹرالی ،پک اپ،چھوٹا ہاتھی ،وغیرہ گاڑیوں پر کسی طرح کی کوئی روک نہیں ہے ۔ضروری اشیاء کی آمدو رفت میں لگی تمام مذکورہ گاڑیوں پر متعینہ وزن سے زیادہ ہو نے کے با وجود بھی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔یاں ہاں اتنا ضرور ہے کہ سامان لےتے وقت سماجی دوری بنائیں رکھیں ۔سامان کی فراہمی میں مصروف گاڑیوں کو نہیں روکا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں