تازہ ترین

منگل، 4 فروری، 2020

صرف 6سال کی عمر میں یوسف نے کیا حفظ قرآن مکمل ۔حکومت نے اعزاز سے نوازا ،

مالدیپ  (یو این اے نیوز 4فروری 2020) مذہب اسلام کی مقدس کتاب قرآن کریم ہے جس کے ایک ایک حرف پر ایمان رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے ، اور دنیا کے ہر مسلمان کو اسکا پڑھنا ضروری ہے ۔اس آسمانی  کتاب میں اللہ اور اسکے بہت سے پیغمبروں کاتذکرہ کیا گیا ہے مذہب اسلام کے ماننے والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ یہ کتاب پوری انسانیت کے لۓ ایک گائڈ بک ہے  اس کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا ایک مسلمان کےلئے ضروری ہے اس کا انکار کرنا کفر ہے اور منکر کےلئے ہلاکت ہے ۔

جب بچہ سمجھ دار ہوجاتا ہے تو سب سے پہلے اسی کتاب کو پڑھایا جاتا ہے ۔بہت سے بچے اس کتاب کو ناظرہ کرنے کے بعد حفظ کرتے ہیں۔اس مقدس کتاب کو 6سال کے ایک لڑکے نے زبانی یاد کرلیا ہے ۔واضح رہے مالدیپ کے رہنے والا یوسف جنکی عمر صرف 6سال ہے ۔اس نے عالم اسلام میں یہ نیک کام کردیکھایا ۔

اتنی کم  عمر میں یوسف بن ماجن نے حفظ قرآن مکمل کرلیا ۔دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان قرآن کریم کی ہردن  تلاوت کرتے ہیں۔معلوم ہو کہ مالدیپ کے اسلامک معاملے کے وزیر داکٹر احمد ظہیر علی نے اس نیک کام کے موقع پر یوسف کی تعریف کی ہے ۔انھوں نے مالدیپ میں اسلامک سینٹر  کے دفتر میں ایک نشست منعقد کی جسمیں حافظ یوسف کے والدین کے ساتھ اسکی  میزبانی کی ۔اور  تعریف بھی کی ظہیر نے یوسف کو انعام سے بھی نوازا ۔ مرکزی قرآن کمیٹی کے سامنے قرآن کریم پڑھنے کے لئے بھی اسکو  مدعو کیا گیا ہے 

میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ، گزشتہ دنوں  ، قرآن شریف کو ہاورڈ یونیورسٹی نے انصاف کے لئے بہترین کتاب قرار دیا تھا۔ 
 ہاورڈ یونیورسٹی نے قرآن شریف   کی سورہ نساء  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف کی اس ایت کو پڑھنا چاہیے اور اسے ہر جگہ لاگو کرنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad