لکھنؤ(یو این اے نیوز 16 فروری 2020)اترپردیش کی کابینہ نے منگل کو ریاست کے زمینی سطح کو بہتر بنانے کی سمت اہم اقدامات کرتے ہوئے 'زمینی پانی ایکٹ -2020' کی منظوری دے دی۔ ریاستی وزیر پانی بجلی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر صدارت میں منعقد کابینہ اجلاس میں کیے گئے اس فیصلے کے بارے میں صحافیوں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ گرتے ہوئے پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے گراؤنڈ واٹر ایکٹ 2020 بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت سمر سیبل پمپ لگانے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو صارفین اور کسانوں کو اس رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔
کابینہ نے اس فیصلے کے ذریعے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی عمارتوں میں بارش کا پانی جمع کرنے کا نظام انسٹال کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی مکان مالک شہری علاقوں میں 300 مربع میٹر سے بڑا مکان بنانے کے لئے سمر سیبل پمپ لگاتا ہے تو بارش کا پانی جمع کرنے کا نظام انسٹال کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے لئے گرام پنچایت سے ریاستی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ، اگر کوئی بورنگ پائپوں کے ذریعہ زمینی پانی کو آلودہ کرتا ہے تو اس کے خلاف سزا اور جرمانے کی بھی معاملے طے کیا گیا ہےواضح رہے کابینہ نے زمینی پانی کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف سزا اور جرمانے کی بھی فراہمی کا بندوبست کیا ہے۔
اس کے تحت ، اگر کسی شخص کو پہلی بار زمینی پانی کو آلودہ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو 6 ماہ سے 1 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ،مزید اسے 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ اگر دوسری بار پکڑا گیا تو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک معاشی جرمانہ اور 2 سال سے 5 سال تک کی سزا ہوگی۔ اس طرح سے ، اگر کسی شخص کو تیسری بار پکڑا گیا تو اسے 5 سال سے 7 سال تک کی سزا اور 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کی مالی جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمپنیوں کو بھی اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا
وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ بورنگ کمپنیوں کو بھی اپنا رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا ۔ ہر تین ماہ بعد انہیں حکومت کو معلومات دینا ہوں گی۔ اس کا مقصد زمینی سطح کے پانی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اور نجی عمارتوں کا نقشہ تبھی پاس کیا جائے گا جب بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتظام ہو۔ اس کے لئے ایک سال کا موقع دیا گیا ہے۔ اس دوران رجسٹریشن کروانا ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں