ممبئی(یواین اے نیوز 18 فروری2020) برقع پہنے اور نقاب کرنے پر طنز کا نشانہ بنائے جانے پر شہرہ آفاق بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی نے ٹھوس دلیلوں کیساتھ نام نہادمصنفہ ملعونہ تسلیمہ نسرین کو چپ کرا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متنازع مصنفہ تسلیمہ نسرین نے موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں خدیجہ نقاب لگائے ہوئے ہیں ۔ ملعونہ مصنفہ نے اپنے ٹوئٹ میں خدیجہ کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ مجھے اے آر رحمن کی موسیقی بے حد پسند ہے لیکن جب بھی میں ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو مجھے گھٹن محسوس ہوتی ہے، بڑے دکھ کی بات ہے کہ ایسے خاندانوں کی تعلیم یافتہ خواتین کے ساتھ بھی زبردستی اپنے خیالات منوائے جا سکتے ہیں ۔
تسلیمہ نسرین کی اس ٹویٹ پر انہیں صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اے آر رحمان کی بیٹی خد یجہ رحمان نےبھی انہیں انسٹا گرام پر کرارا جواب دے دیا۔ اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ جو عوامی مقامات پر ہر وقت با حجاب رہتی ہیں نے جواب دیا کہ آپ کو میرے پہناوے کی وجہ سے گھٹن سے دو چار ہونا پڑا جس پر میں معذرت خواہ ہوں ، آپ ایسا کریں کہ باہر نکلیں اور تازہ ہوا لیجئے ۔ خدیجہ رحمان نے مزید لکھا کہ مجھے با اختیار ہونے اور اپنی زندگی سے متعلق فیصلہ لینے پر گھٹن نہیں فخر ہے اور میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں،آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینزم کیا ہے۔ میرے اہل خانہ کو اس اورمعاملے پر گھسیٹنا درست نہیں اور نہ میں نے اپنی تصویر آپ کو تبصرے کے لیے بھیجی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ تو میں کمزور پڑوں گی۔
اور نہ ہی زندگی میں کیے اپنے انتخابات پر افسوس کروں گی، میں خوش ہوں اور مجھے اپنے انتخابات پر فخر ہے اور میں شکر گزار ہوں ان سب کی جنہوں نے مجھے اس طرح قبول کیا، میرا کام میرے لیے بولے گا، میں کچھ اور نہیں کہنا چاہتی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا۔ اے آر رحمان نے اہل خانہ کی تصویر بھی شیئر کی تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں