ڈھا کہ(یواین اے نیوز17فروری2020)گستاخ مصنف تسلیمہ نسرین اپنے متنازعہ تبصروں کے لئے بدنام ہے جو وہ سوشل میڈیا پر کرتی ہے۔ اس نے اے ۔ آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کے بارے میں کہا کہ جب میں اسی کو برقعہ اوڑھے دیکھتی ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے۔ ایک سال قبل جب اے۔ آر رحمان نے اپنی بیٹی کو برقعہ پہنا یا تو کچھ لوگوں نے ان پر طنز کیا ۔ انہوں نے جواب دیا کہ میرے کنبے میں خواتین کو اپنی مرضی سے چیز پہننے کی آزادی ہے۔ ایک سال بعد تسلیمہ نے نوجوان خدیجہ کی تصویر شئیر کی ہے اور برقعہ پہنے پر اس کے خیالات شئیر کئے ہی ۔
ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ مجھے اے آر رحمان کی موسیقی پسند ہے مگر جب ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو دم گھٹنے لگتا ہے۔ یہ بات پریشان کن ہے کہ ایک مہذب کنبے میں تعلیم یافتہ خواتین کے ذہن کو آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔ ٹویٹر پر تسلیمہ نسرین کے تبصرے کو ہزاروں لوگوں نے شیر کیا۔ تسلیمہ نسرین کے جواب میں خدیجہ رحمان نے کہا کہ میں نے اپنی پسند سے برقعہ پہنا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں