بےباک صحافی ڈاکٹر طارق ایوبی ص کے قلم سے♥
احتجاج جاری رکھیے جب تک سی اے اے واپس نہیں لیا جاتا اور این پی آر کالعدم نہیں کیا جاتا
وزیر داخلہ اور وزیراعظم بار بار کہہ چکے کہ NRC پر ابھی کوئی چرچا نہیں ہوئی ۔ اگرچہ وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں اور جن سبھاوں میں بھی بار بار پورے بھارت میں NRC کرانے کا اعلان کرتے رہے، خیر اب پارلیمنٹ کو تحریری یقین دہانی بھی کرا دی گئی کہ NRC نہیں آئے گا ۔ مگر یاد کیجئے شاہ کے یہ بول
NPR is the first step towards the NRC
این پی آر ہی این آر سی کی طرف پہلا قدم ہے ، اس لیے این پی آر اصل بنیاد ہے اور اس پر روک لگانے کے اعلان تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے ، ہم قطعی یہ گوارا نہیں کر سکتے کہ جس گرتی معیشت کو چھپانے کی خاطر حکومت پاکستان اور شاہین باغ اور سی اے اے کی مالا جپتی رہی اس معیشت پر این پی آر کے لیے ۴۰۰ کروڑ کا مزید اور بے فائدہ بوجھ لادے۔
ہمارا احتجاج CAA ,NRC , NPR کے خلاف تھا، ہے ، اور جاری رہے گا انشاءاللہ، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ایک انچ پیچھے نہ ہٹنے کا عزم کیا تھا اس نے ایک قدم پیچھے ہٹنے کی یقین دہانی کرائی، ہمیں امید ہے کہ ہمارا سنگھرش پوری طاقت سے یوں ہی جاری رہے گا اور حکومت بھی دستور مخالف قانون کو اپنی غلطی سمجھ کر واپس لے گی اور دانشمندی کا ثبوت دے گی، روٹین کا سینسس کرائے گی اور این پی آر کے بوال سے بھی توبہ کر کے گرتی معیشت کو بچائے گی۔
یہ بھی امید ہے کہ حکومت کو اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہو گا اس ملٹی کلچر ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا اور اپنے من مانے طریقہ پر چلانا کس قدر مشکل ہے بشرطیکہ ہم بیدار اور مخلص رہیں، جس بیداری کا ثبوت دیا گیا ہے اسکو باقی رکھنے کے لیے ہنوز ضروری ہے کہ روایتی قیادت کو پیچھے ہی رکھا جائے اور ان کے ذکرو دعا سے روحانی کمک حاصل کی جائے، ایک نئی نوجوان جرات مند و بیدار مغز اسلام پسند قیادت کی فوری تشکیل کر لی جائے جو کہ اب تک نہ ہو سکی ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ان سبھی کو سڑک کی لڑائی کی طاقت و اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا جو محض جلسوں کانفرنسوں اور کرائے کے مقرروں پر یقین رکھتے ہیں ، بظاہر اس ایک کامیابی سے تحریک کو نئی زندگی ، نیا جوش ، طاقتور کمک ملی ہے، جسے باقی رکھنا اور جاری رکھنا اب اور ضروری ہے ، پوری قوت اور اخلاص کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیے کامیابی بس دو قدم دور ہے انشاءاللہ وان ليس للإنسان إلا ما سعى
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں