لدھیانہ میں شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار سے نائب شاہی امام کی ملاقات
لدھیانہ/مستقیم(یو این اے نیوز 18فروری 2020)آج یہاں گردوارہ دکھ نورن صاحب میں شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار شری گیانی ہر پریت سنگھ کے ساتھ مسلمانان پنجاب کے دینی مرکز جامع مسجد لدھیانہ سے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے خاص ملاقات کی قابل ذکر ہیکہ گزشتہ پندرہ دنوں میں ملک کے مسلمانوں کے کئی وفد امرتسر شری دربار صاحب گئے تھے اور وہاں انہوں نے اکال تخت صاحب پر اپیل کی تھی کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف چل رہی ملک گیر تحریک میں سکھ برادری کے لئے بقائدہ حکم جاری کیا جائے کہ وہ ہر جگہ مظاہرین کا ساتھ دیں، جسکے بعد شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار شری گیانی ہر پریت سنگھ نے بقائدہ اعلان جاری کیا کہ سکھ قوم بھارت سرکار کے اس قانون کی مخالفت کرتی ہے۔
اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس قانون میں مسلمانوں کو شامل کیا جائے یا پھر مذہب کا خانہ ہٹا یا جائے، نیز جتھیدار صاحب نے اعلان کیا ہے کہ ہر جگہ سکھ برادری کے لوگ مظاہرین کے ساتھ ہونگے، آج یہاں نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے جتھیدار صاحب سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک بھر کے مسلمان اس تحریک کو تمام اقوام کی ملک کے لئے چلائی جا رہی تحریک کے طور پر چلا رہے ہیں، نائب شاہی امام نے کہا کہ شرناتھی بھائی بہنوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ہم سب بھی انکو ناگرکتا دینے کے حق میں ہیں۔
لیکن مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ہے، نائب شاہی امام نے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت اس لئے ہے کہ اس قانون پر اگر آج ہم خاموش ہو گئے تو ایک خطرناک رسم شروع ہوگی جسمیں نئی آنے والی حکومتیں جب چاہیں گیں جس قوم کو چاہیں گیں اس قانون کا حوالہ دیکر ملک کی شہریت سے نکال دیا کرینگی اس لئے اس کی مخالفت آخری دم تک کرتے رہینگے تاکہ ملک کا آئین بچایا جا سکے، اس موقعہ پر سردار پرتپال سنگھ جی، گرپریت سنگھ ونکل خاص طور پر موجو د تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں