نئی دہلی(یواین اے نیوز6فروری2020)دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف فائرنگ کرنے والا کپل گجر کے والد نے بدھ کے روز ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا جب انہوں نے دعوی کیا کہ ان کا بیٹے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 'حامی' ہے۔ تاہم ، کچھ گھنٹے قبل ، انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان کا یا ان کے بیٹے کا "سیاست سے کوئی تعلق نہیں" ہے۔منگل کی شام پولیس نے بتایا تھا کہ شاہین باغ میں گولی چلانے والا 25 سالہ کپل گجر عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے فوٹو بھی جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کپل کے فون سے ملے ہیں ، اور جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ آپ کا ممبر ہے۔ تصاویر میں کپل اتیشی اور سنجے سنگھ جیسے عآپ قائدین کے ساتھ پارٹی کیپ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بدھ کی صبح کپل کے والد اور بھائی نے دہلی میں حکمران عآپ سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔ کپل کے والد گیجے سنگھ نے کہا تھا ، "عآپ سے میرا اور نہ ہی میرے اہل خانہ کا کوئی تعلق ہے،وہ (پچھلے سال) لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے آئے تھے ، اور سب نے عآپ کی ٹوپی پہنی تھی۔ ، اور بس یہی وہ تصویر ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گجے سنگھ نے کہا ، "میرا بیٹا مودی کا حامی ہے،وہ مودی اور امیت شاہ کا پیروکار رہا ہے، گیجے سنگھ کے مطابق ، کپل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، لیکن وہ شاہین باغ میں سڑک بلاک ہونے سے پریشان تھا،کیوں کہ اس کی نوکری پر جانے میں ایک گھنٹے کی بجائے چار گھنٹے لگتے تھے۔
گیجے سنگھ نے اشارہ کیا کہ ان کے بیٹے کے خیالات دائیں بازو اور راشٹروادی ہیں۔ انہوں نے کہا ، "میرا بیٹا ہمیشہ ہندوستان اور ہندوتوا کے بارے میں بات کرتا ہے۔دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ سے صرف تین دن قبل ، عآپ اور بی جے پی کے مابین 'کڑوی' جنگ کپل گجر سے متعلق پولیس بیان سے شروع ہوئی ہے۔ عآپ کے سنجے سنگھ نے پولیس پر وزیر داخلہ امت شاہ کے حکم پر کارروائی کا الزام عائد کیا ، جبکہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ ان کے دعوے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے عآپ اور اس کے سربراہوں کا ہاتھ ہے۔
آپ کے چیف اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، جنہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر ' سازش' کا الزام لگایا تھا، کپل گجر کے والد کے نئے دعوے کے بعد پھر بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا ، "بی جے پی دہلی کے امن و امان اور ملک کی سلامتی کے ساتھ گندی سیاست کررہی ہے۔انتخابات سے دو دن قبل آپ پر جھوٹے الزامات لگانا گندی سیاست ہے،اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔بی جے پی اور پولیس نے ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں